راج ٹھاکرے کا ایکشن: خاتون پر جس ایم این ایس لیڈر پر برسائے تھے تھپڑ، راج ٹھاکرے نے اس کے خلاف کی بڑی کاروائی
مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس) نے آخر کار اپنے کارکن کے خلاف کاروائی کی ہے۔ ایم این ایس نے ونود ارگیلے نامی لیڈر کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ حال ہی میں منوج کا ایک خاتون کو پیٹنے کا ویڈیو منظر عام پر آیا تھا۔ اس کے بعد ہر سطح پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تھا اور اس کی شدید مذمت بھی ہوئی تھی۔
خاتون کی پٹائی کا ویڈیو وائرل ہوا تھا، جس میں ایم این ایس لیڈر خاتون کو تھپڑ مارتے اور دھکا دیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ ایم این ایس نے اس واقعہ کی کھلے عام مذمت کرکے کارکن کو برطرف کردیا۔
بتادیں کہ ممبئی کے کماٹی پورہ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ جس میں ایک شخص (ونود ارگیلے) نے خاتون کی حم کر پٹائی کی تھی۔ یہ واقعہ 28 اگست کو پیش آیا تھا۔ دراصل خاتون کی رضامندی کے بغیر اس کی دکان کے سامنے ایک اشتہار لگایا جا رہا تھا جس پر احتجاج کرنے پر ونود ارگیلے نے خاتون کو دھکا دے کر مارا پیٹا۔ یہ معاملہ ناگپاڑہ تھانے میں درج کیا گیا تھا، جس پر اب پولیس نے کاروائی کی۔
ناگپاڑہ پولیس نے ملزمین ونود ارگیلے، راجو ارگیلے اور ستیش لاڈ کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے آئی پی سی فوجداری دفعہ 7 کی دفعہ 323,337,506 504,509 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں