نشہ کے خلاف آخر کب تک ۔۔۔۔
اصلاحی کمیٹیوں کے بغیر محلے کی برائیوں اور پریشانیوں کو دور نہیں کیا جا سکتا ۔۔۔۔
✒️اعجاز شاھین مالیگاؤں
( گذشتہ کی طرح پھر ایک مرتبہ علمائے کرام ، ائمہ کرام اور سرکردہ شخصیات سے مؤدبانہ گزارش ۔۔۔۔)
خود کشی اور جرائم وغیرہ کی روک تھام کے لئے مافیہ لوگوں کو بھی نظر میں رکھنے کی ضرورت ہے
افسوس صد افسوس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ہوتے ہوئے بھی حرام کاروبار اور منشیات کا استعمال عروج پر ۔۔۔۔جبکہ حلال اور جائز کاموں میں اگر ڈپارٹمنٹ مداخلت کر دے تو عوام احتیاط برتنے لگتی ہے ۔
شہر عزیز مالیگاؤں میں گذشتہ کئی سالوں سے مسجدوں و میناروں والا شہر کا حوالہ دیتے ہوئے نہ جانے کتنے پروگرام ، ریلیاں اور جلسے لۓ گۓ ۔
*جھوٹی شان ، تسلی اور دکھاوے کی خاطر ایک دوسرے کو مبارکباد دینے اور استقبال کرنے ، لاکھوں روپے ہورڈنگ وغیرہ میں برباد کر دینا اب ایک فیشن بن گیا ہے ۔ لہذا اگر اب بھی ہم خواب خرگوش میں اور دوسروں کی جی حضوری کرنے میں زندگی برباد کرتے رہے تو ہمیں بھی اسی طرح شہر عزیز کی نوجوانوں کو برباد ہوتے ہوئے دیکھنا پڑے گا ۔
شہر عزیز کے علمائے کرام ، ائمہ کرام اور سرکردہ شخصیات کو متحد ہو کر خطبات جمعہ ، کارنر میٹنگ وغیرہ کے ذریعے محلہ وائز اصلاحی کمیٹیوں کی تشکیل ضرور بضرور دی جانی چاہئے
شہر کے کسی ایک علاقے میں عالیشان پروگرام کر کے ، لاکھوں روپے کی ہورڈنگ لگا کر اور ایک دوسرے کو جھوٹی شان کے خاطر مبارکبادی دے کر نہ ہی منشیات ، برائیاں اور محلے والوں کی پریشانیوں کا خاتمہ ہوا ہے اور نہ ہی اس کی امید کی جا سکتی ہے ۔ لہذا سر جوڑ کر بیٹھنے کی ضرورت ہے اور ہر محلے میں ایک اصلاحی کمیٹی قائم کرنے کی ضرورت ہے
تا کہ محلے کی مسجدوں کو بھی آباد رکھا جاسکے اور محلے کے غریب ، مساکین اور بیوہ وغیرہ پریشان لوگوں کا خیال رکھا جاسکے ۔
نشہ آور چیزیں جو ضبط کی جارہی ہیں اسے سر عام چوراہوں پر آگ کے حوالے کر دیا جانا چاہئے ۔ تاکہ لوگوں کو احساس ہو جائے ۔ ساتھ ہی ساتھ جتنے بھی دوسرے سرغنہ اور مافیا لوگ ہیں انہیں بھی حکمت کے ساتھ سبق سکھانے کی ضرورت ہے ۔ چاہیے زمین کا ، دوا خانوں کا یا منشیات وغیرہ کا معاملہ ہو جسے محلے کی اصلاحی کمیٹی ہی سدھار سکتی ہے ۔۔۔ان شاءاللہ
اللہ تعالیٰ ہماری ہر لحاظ سے مدد فرمائے ۔ اے اللہ ہماری عمر میں ، حلال رزق میں خیر وبرکت عطا فرما اور ہر قسم کی برائیوں سے ہماری حفاظت فرما ۔ اے اللہ ہر قسم کی وبائ امراض سے امت مسلمہ کی حفاظت فرما ۔
*آمین یارب العالمین*
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں