src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جنتادل سیکولر کے عوامی کام کاج کا دائرہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 23 ستمبر، 2022

جنتادل سیکولر کے عوامی کام کاج کا دائرہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔







جنتادل سیکولر کے عوامی کام کاج کا دائرہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔



کل بروز جمعہ توکل نگر میں شیخ شاہد بھیکن کی عوامی رابطہ آفس کا افتتاح شان ہند نہال احمد کے ہاتھوں ہوگا۔




جنتادل سیکولر نے ہمیشہ مرحوم ساتھی نہال احمد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے زمینی سطح پر شہریان کی مدد کرنے کو ترجیح دی ہے۔ جنتادل سیکولر ہیڈ آفس اور شان ہند نہال احمد کی عوامی رابطہ آفس سے مسلسل مفاد عامہ کے کام کاج جاری ہیں۔ اسکے علاوہ شہریان اپنے مسائل کی یکسوئی کے لیے بھی جنتادل سیکولر کے ذمہ داران روزانہ آفس میں موجود رہتے ہیں۔ اپنے سماجی کام کاج کا دائرہ بڑھاتے ہوئے گزشتہ دنوں جنتادل سیکولر کے جوائنٹ سیکریٹری یحیٰی عبدالجبار کی عوامی رابطہ آفس کا افتتاح جمہور نگر میں ہوا تھا اور الحمد اللہ وہاں سے بھی عوامی کام کاج کی شروعات ہوچکی ہے۔

اس سلسلے کو مزید بڑھاتے ہوئے آزاد نگر، سنجے گاندھی نگر، چمن نگر و اطراف کے علاقوں کی عوام کی سہولت کے لیے شان ہند و مستقیم ڈگنیٹی کی سرپرستی میں رکن جنتادل سیکولر اور ساتھی نہال احمد کے دیرینہ رفیق شیخ بھیکن المعروف بھیکن دلال کے فرزند شیخ شاہد بھیکن کی عوامی رابطہ آفس کا افتتاح کل بروز جمعہ مورخہ ۲۳ ستمبر بعد نماز عصر توکل نگر میں امینیہ مسجد کے سامنے ڈومن کامپلیکس میں عمل میں آئیگا۔ افتتاح کے عوامی رابطہ آفس سے راشن کارڈ، آدھار، بجلی، تحصیلدار و پرانت سے جڑے مسائل کی یکسوئی کے لیے شاہد بھیکن و جنتادل سیکولر کے دیگر ذمہ داران اپنی خدمات پیش کریں گے۔ شاہد بھیکن نے جنتادل سیکولر کے عہدیداران، کارپوریٹرس، ذمہ داران اور ورکروں سمیت اہلیان آزاد نگر، گاندھی نگر، سنجے گاندھی نگر، چمن نگر، توکل نگر اور عوام سے اس افتتاحیہ تقریب میں شرکت کرنے کی درخواست کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages