src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> نشہ کے خلاف جنتادل سیکولر اپنے مشن میں کامیاب - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 23 ستمبر، 2022

نشہ کے خلاف جنتادل سیکولر اپنے مشن میں کامیاب







نشہ کے خلاف جنتادل سیکولر اپنے مشن میں کامیاب


پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ و علیہ وسلم کی اہانت کی مذمت میں گزشتہ سال ۱۲ نومبر کو ہوئے مالیگاؤں بند معاملے میں جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی نے بھی قید و بند صعوبتیں برداشت کیں تھیں۔ ضمانت پر رہائی سے قبل مستقیم ڈگنیٹی ناسک سینٹرل جیل میں قید تھے۔ وہاں انھوں نے اس بات کو شدت سے محسوس کیا تھا کہ جیل میں بند مالیگاؤں سے تعلق رکھنے والے افراد میں سے زیادہ تر نشہ کی لت اور اس سے جڑے کاروبار میں ملوث ہونے کیوجہ سے سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ مستقیم ڈگنیٹی نے اس وقت ہی ارادہ کرلیا تھا کہ جیل سے باہر آتے ہی شہر کے افراد بالخصوص بچوں و نوجوانوں کو نشے کی لت سے آزاد کرانے کے لیے ضروری جدوجہد کریں گے۔

ناسک سینٹرل جیل سے رہائی کے بعد مستقیم ڈگنیٹی نے جنتادل سیکولر کے دیگر ذمہ داران کیساتھ مختلف مکاتب فکر کے علماۓکرام، سماجی خدمت گار و شہر کے سرکردہ افراد سے ملاقاتیں کیں اور انہیں نشے کے خلاف ایک جٹ ہوکر بڑے پیمانے پر مہم چھیڑنے کی درخواست کی۔ مستقیم ڈگنیٹی نے انہیں جیل کے حالات سے واقف کرایا کہ کسطرح نشہ آور اشیاء کے استعمال و کاروبار کیوجہ سے نوجوان سلاخوں کے پیچھے اپنی زندگیاں گزار رہے ہیں۔ اور اس وجہ سے انکے اہل خانہ کو بھی معاشی و دیگر تکالیف کا سامنہ کرنا پڑتا ہے۔ مستقیم ڈگنیٹی نے علماۓکرام و سرکردہ افراد کو نشے کے خلاف عوام میں بیداری لانے کے لیے میدان عمل میں آنے کی گزارش کی تھی۔

الحمد اللہ، مستقیم ڈگنیٹی کی کوششیں رنگ لائیں اور آج مالیگاؤں شہر میں نشے کے خلاف بیداری میں اضافہ ہورہا ہے۔ مستقیم ڈگنیٹی کی گزارش پر علماۓکرام و سرکردہ افراد نشے کے خلاف رائے عامہ ہموار کرنے میں جٹ گئے ہیں اور شہر میں نشہ آور اشیاء کے استعمال و کاروبار کے خلاف ماحول تیار ہورہا ہے۔ جنتادل سیکولر نشے کے خلاف جاری اس جنگ میں اوّل روز سے شامل ہے اور نشے کے خلاف اٹھنے والی ہر تحریک کی حمایت کرتی ہے۔ ہم شہریان بالخصوص نوجوانوں سے درخوست کرتے ہیں کہ نشہ مخالف اجلاس، مہم و تحریکوں میں شامل ہوں اور انہیں کامیاب بنایں- آئیے ساتھ م شہر کو اس بیماری سے پاک کرتے ہوئے ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کریں۔

سہیل عبدالکریم
پروپیگنڈہ سیکریٹری
جنتادل سیکولر، مالیگاؤں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages