src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں جنتادل سیکولر وفد کی پرانت اور تحصیلدار سے ملاقات, رائے دہندگان کو درپیش مسائل پر نمائندگی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 21 ستمبر، 2022

مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں جنتادل سیکولر وفد کی پرانت اور تحصیلدار سے ملاقات, رائے دہندگان کو درپیش مسائل پر نمائندگی

 

 



مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں جنتادل سیکولر وفد کی پرانت اور تحصیلدار سے ملاقات, رائے دہندگان کو درپیش مسائل پر نمائندگی


 شناختی کارڈ کی تقسیم سے متعلق مستقیم ڈگنیٹی کی تجویز پر عمل درآمد جاری


.مالیگاؤں : جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں ایک وفد نے آج پرانت آفیسر وجئے آنند شرما سے ملاقات کی اور ووٹنگ لسٹ میں نام بڑھانے، شناختی کارڈ سے آدھار لنک کرنے اور نئے ای پیک(EPIC) نمبر حاصل کرنے میں شہریان کو آرہے مسائل پر جواب طلب کیے۔ وفد نے پرانت آفیسر کو بتایا کہ کئی افراد کے رہائشی پتہ تبدیل ہونے کے بعد انکی ووٹ دو جگہ پر آنے لگتی ہے۔ پرانی جگہ سے ووٹ رد ہونے کی بجائے بسا اوقات نئے پتہ پر آنے والی ووٹ رد جاتی ہے۔ اس مسئلے کےفوری حل کے لیے پرانت آفیسر  نے کہا کہ آپ ایسے تمام افراد کو آدھار کارڈ اور فوٹو لیکر ہمارے یہاں بھیجیں۔ ہم پرانے پتہ پر آنے والی ووٹ رد کرکے نئے پتہ کیساتھ انکا نام ووٹر لسٹ میں آٹھ دنوں کے اندر شامل کردیں گے۔




اکثر افراد یہ شکایت بھی کرتے ہیں کہ انکا شناختی کارڈ انہیں نہیں ملا ہے۔ وہ یا تو بی ایل او کے پاس ہے یا بن کر آیا ہی نہیں ہے۔ اس تعلق سے مستقیم ڈگنیٹی نے پرانت آفیسر سے کہا کہ وہ بی ایل او کی بجائے پوسٹ آفس کے زریعے نئے شناختی کارڈ لوگوں تک پہنچائیں اور بی ایل او کو تاکید کریں کہ انکے پاس جمع شناختی کارڈ کو جلد ازجلد متعلقه افراد تک پہنچائیں۔ پرانت آفیسر  نے کہا کہ ہم نے اس تجویز پر عمل کرنا شروع کردیا ہے اور اب لوگوں کو پوسٹ کے زریعے ہی شناختی کارڈ بھیجے جارہے ہیں۔

کئی افراد کے شناختی کارڈ پر پرانا ای پیک نمبر ہونے کیوجہ سے انہیں آدھار سے لنک کرنے میں دشواری آتی ہے۔ اس مسئلے کو بھی پرانت آفیسر کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس پر پرانت آفیسر نے کہا کہ ہم نے نئی ووٹر لسٹ آن لائن اپلوڈ کردی ہے اور یادی نمبر کی مدد سے نئے ای پیک نمبر معلوم کیے جاسکتے ہیں۔ کچھ افراد کے نئے ای پیک نمبر ہونے کے باوجود انکے نام آن لائن تلاش کرنے پر نہیں ملتے۔ اس تعلق سے پرانت آفیسر نے کہا کہ کسی وجہ سے انکی ووٹ رد ہوگئی ہوگی۔ اس مسئلے کی یکسوئی کے لیے ایسے افراد آدھار کارڈ اور فوٹو لیکر آئیں۔ ہم انکا نام دوبارہ ووٹر لسٹ میں شامل کردیں گے۔

دوران ملاقات پرانت آفیسر نے جنتادل سیکولر کی سراہنا کی کہ پارٹی کی جانب سے ووٹنگ لسٹ میں نام بڑھانے، نام درست کرنے، پتہ صحیح کرنے، شناختی کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنے جیسے کام شہریان کی سہولت کے لیے مفت میں کئے جاتے ہیں۔ شناختی کارڈ کو آدھار سے لنک کرنے کے تعلق سے عوام میں بیداری پیدا کرنے اور اس کام میں پہل کرتے ہوئے عوام کی رہنمائی کرنے کے لیے بھی پرانت آفیسر نے جنتادل سیکولر کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔ اس ملاقات کے دوران کئی رائے دہندگان کو درپیش مسائل کو جگہ پر بھی حل کیا گیا۔ وفد میں مستقیم ڈگنیٹی کے علاوہ یحیٰی عبدالجبار، عارف حسین پاپا، عبدالرحمٰن انصاری، مسیح اللہ بیسٹ، حنان سرکار، ابوللیث انصاری وغیرہ شامل تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages