مالیگاؤں میں ذخیرۂ آب باندھ پھٹنے سے ڈیم کا پانی کھیتوں میں گھس گیا
مالیگاؤں : سو ت دن ہونے والی بارش نے جہاں سیلابی کیفیت طاری کردی تھی. وہیں شہریان گھروں میں پانی گھسنے اور موذی جانوروں سے پریشان ہوگئے تھے. ذرائع سے ملی تازہ اطلاعات کے مطابق مالیگاؤں میں دیور پاڑہ، نالے میں ذخیرۂ آب کا پرانا باندھ پھٹ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے اسٹوریج کیا ہوا ڈیم کا پانی کھیتوں میں داخل ہو گیا۔ مسلسل دو تین روز سے ہونے والی بارش کی وجہ سے ڈیم لبالب بھرگیا تھا۔ اس کے باعث اسٹوریج ڈیم میں پانی کا دباؤ بڑھ گیا۔ لہذا پانی کا دباؤ بڑھنے کی وجہ سے یہ بند کل رات ٹوٹ گیا۔ ڈیم کا پانی کھیتوں میں جانے کی وجہ سے فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں