src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> شان ہند، مستقیم ڈگنیٹی اور ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان ناسک سینٹرل جیل پہنچے - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 21 ستمبر، 2022

شان ہند، مستقیم ڈگنیٹی اور ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان ناسک سینٹرل جیل پہنچے




شان ہند، مستقیم ڈگنیٹی اور ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان ناسک سینٹرل جیل پہنچے


 ۱۲ نومبر معاملے کے محروسین کی خیریت دریافت کی اور انکا حوصلہ بڑھایا



پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ و علیہ وسلم کی اہانت کی مذمت میں گزشتہ سال 12 نومبر کو مالیگاؤں بند کے دوران ہوئے تشدد کے معاملے آج بھی ۳۰ سے زائد افراد قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں۔ ضمانت میں تاخیر کے سبب محروسین انتہائی رنجیدہ تھے۔ محروسین کی خیریت دریافت کرنے، انکا حوصلہ بڑھانے اور قانونی کاروائیوں سے آگاہ کرنے کے لیے آج صدر جنتادل سیکولر شان ہند نہال احمد، سینئر ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان، مستقیم ڈگنیٹی و دیگر کے ہمراہ ناسک سینٹرل جیل پہنچی۔ وہاں انھوں نے ناصر کرانہ والا، رضوان بیٹری والا و دیگر محروسین سے ملاقات کی۔ شان ہند نے محروسین کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ بے شک یہ آپ کے اور آپ کے اہل خانہ کے لیے سخت امتحان کے دن ہیں۔ لیکن ہمیں اللہ کی ذات پر مکمل یقین ہے کہ انصاف جلد ہوگا۔ موصوفہ نے محروسین کو صبر کی تلقین کی اور یقین دلایا کہ انکے اہل خانہ کی ضرورتوں کا دھیان رکھا جارہا ہے۔ اسکے علاوہ محروسین کی ضمانت اور رہائی کے لیے ہر ممکن جدوجہد کی جارہی ہے۔ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان نے محروسین کو جاری قانونی کاروائیوں سے آگاہ کیا۔ موصوف نے کہا کہ ممبئی ہائی کورٹ جج کی ہدایت پر ہم نے تمام ملزمین پر درج مقدمات  و ان میں نچلی عدالت میں ہوئی سنوائی کی تفصیل چارٹ کی شکل میں جمع کرادی ہے۔ ۳ اکتوبر کو ممبئی ہائی کورٹ میں سماعت ہے۔ ہم دیگر سینئر وکلاء کیساتھ ملکر قانونی حکمت عملی طئے کرچکے ہیں۔ انشا اللہ سماعت کے بعد فیصلہ محروسین کے حق میں آئیگا، ایسی قوی امید عبدالعظیم خان نے ظاہر کی۔مستقیم ڈگنیٹی نے بھی محروسین کا حوصلہ بڑھایا اور انہیں صبر کرنے کی تلقین کی۔ موصوف نے کہا کہ حالانکہ سماعت کے لیے ۳ اکتوبر کی تاریخ متعین ہے۔ لیکن ہماری طرف سے کوشش جاری ہیکہ اور پہلے سماعت ہوسکے۔ جنتادل سیکولر محروسین کی رہائی کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہے۔گفتگو کے بعد محروسین نے اطمینان کا اظہار کیا اور انکی ضمانت کے لیے جدوجہد کررہے شان ہند، مستقیم ڈگنیٹی، ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان سمیت تمام وکلاء اور شہریان کا شکریہ ادا کیا۔ محروسین نے شہریان سے درخواست کی کہ انکی ضمانت و رہائی کے لیے دعاوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔وفد میں شان ہند، ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان اور مستقیم ڈگنیٹی کے علاوہ عمران بیٹری والا، نظیر خان و دیگر شامل تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages