خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام یک روزہ مفت معائنہ کیمپ
دمہ اور ذیابیطس کے مریضوں کیلئے خوشخبری
شہر عزیز مالیگاؤں کے معروف تعلیمی ادارہ خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے یک روزہ مفت معائنہ کیمپکا انعقاد 14 ستمبر 2022 بروز بدھ کو الامین یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں منعقد کیا جارہا ہے..
جس میں شہر عزیز کے مشہور و معروف ڈاکٹرز اپنی خدمات انجام دیں گے اور مریضوں کی مفت جانچ کریں گے.. اس کیمپ میں ٹی بی، پرانا بخار، دمہ، الرجی، پرانی کھانسی، چھاتی میں پانی بھر جانا، کھانسی میں خون آنا، پھیپھڑے کا کینسر، پھیپھڑے میں مواد بھر جانا جیسے امراض میں مبتلاء مریضوں کی جانچ شہر عزیز مالیگاؤں کے پہلے ایم ڈی ڈاکٹر *ڈاکٹر توصیف نعیم صاحب (ایم بی بی ایس، ایم ڈی، ٹی بی اور پھیپھڑوں کے امراض کے ماہر) کریں گے..
اسی کے ساتھ ذیابیطس کے مریضوں کیلئے خوشخبری ہے کہ بار بار بھوک لگنا، نظر میں کمزوری، زخم کا جلد اچھا نہ ہونا، بار بار پیشاب ہونا، جلد، دانت اور داڑھ میں انفیکشن وغیرہ امراض کی جانچ کیلئے ڈاکٹر وکاس دیسلے صاحب(ایم بی بی ایس، ڈی ڈی سی، ذیابیطس اسپیشلسٹ) تشریف لا رہے ہیں..
لہذا شہریان سے گذارش ہے کہ اس موقع سے ضرور فائدہ اٹھائیں اور صبح 10 سے دوپہر 3 بجے کے درمیان تشریف لائیں...
مزید معلومات کیلئے رابطہ کریں:
7620239132 📱
عبدالمطلب کیمپس، دھولیہ روڈ، سائنہ، ہوٹل سہیوگ کے پیچھے، مالیگاؤں.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں