
انعام کی رقم سے شروع کی بچوں کے لیے اسکول میں لائبریری

اورنگ آباد میں مشن مریم مرزا محلہ لائبریری تحریک کی 29/ لائبریری کا افتتاح
اورنگ آباد : اورنگ آباد میں میونسپل کارپوریشن اسکول میں مریم مرزا کی تحریک محلہ محلہ لائبریری کے تحت آج 29/ویں لائبریری کا افتتاح مشہور صنعت کار گریش مگرے کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ واضح رہے کہ ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی کو گزشتہ ماہ مراٹھی کے ناشر شیام دیشپانڈے کی یادمیں جاری پہلا ”شیام دیشپانڈے اسمرتی گرنتھ سکھا“ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ مرزا ندوی کو یہ ایوارڈ سماج میں خصوصاََ طلباء میں مطالعہ کا شوق پیدا کرنے کی گرانقدر خدمات اعتراف ”سنڈے کلب“ اور دیشپانڈے فیملی کی جانب سے دیا گیا تھا، جس میں مومنٹو اور نقد گیارہ ہزار روپئے دیئے گئے تھے۔
مرز اندوی نے اسی وقت اعلان کیاتھا کہ وہ اس رقم کو ان کی بیٹی مریم مرزا کی تحریک محلہ لائبریری کے لیے عطیہ دیں گے اور جن کے نام سے انہیں ایوارڈ دیاگیا ہے انہی کے نام سے ہرسول گاؤں میں واقع میونسپل کارپوریشن اسکول میں شیام دیشپانڈے کی یومِ ولادت 11/ستمبر کو لائبریری کا افتتاح کریں گے۔
لائبریری کے افتتاح کے موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے مشہور صنعت کارگریس مگرے نے کہا کہ طلباء بچپن ہی سے اپنے آپ کو کتابوں کے مطالعہ کا عادی بنائیں اور روزانہ پابندی سے کچھ نہ کچھ ضرور پڑھا کریں۔
ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی نے مریم مرزا کی تحریک کا تعارف کراتے ہوئے کہ طلباء ایک سے زائد زبانوں پر عبور حاصل کریں۔ اس کے لیے انہوں نے بہت سارے مشورے اور طریقۂ کار اور مثالوں سے طلباء کی رہنمائی کی۔ طلباء میں خرید کر کتابیں پڑھنے کی عادت ڈالنے کے لیے ان میں دو سو گلے تقسیم کیے گئے اور ان سے کہا کہ گیا کہ روزانہ اس میں اپنے جیب خرچ میں سے کچھ نہ رقم ان گلو ں میں جمع کریں ایک مہینے کے بعد ان کے اسکول میں کتابوں کی نمائش لگائی جائیگی۔
پروگرام کی صدارت اسکول کی صدر معلمہ لوہار میڈم نے فرمائی۔ انہوں نے فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مثالی اور قابل تقلید عمل ہے۔ اس موقع پر شیام دیشانڈے کی فیملی بھی موجود تھی، ان کے فرزند اپرو دیشپانڈے نے اپنے تاثرات میں کہا کہ ہم مشکور و ممنون ہے مرزا عبدالقیوم ندوی کہ انہوں نے ہمارے والد کے نام سے دیئے گئے ایوارڈ کی رقم سے انہی کے نام سے غریب بچوں کے لیے لائبریری شروع کی ہے۔ اسٹیج پر مرحوم کی اہلیہ اور بہو بھی موجود تھی۔اسکول کے ہردلعزیز استاذ انکوش لاڈکے نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ ہم نے مرزا صاحب سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کے اسکول میں جہاں جھگی جھونپڑیوں کے بچے پڑھتے ہیں لائبریری شروع کریں انہوں نے ہماری درخواست کو شرف قبولیت بخشتے ہوئے آج یہاں اپنی 29ویں لائبریری کا افتتاح کیا۔
جلسہ کی نظامت سرنگلی کر میڈم نے فرمائی جب کہ اظہار تشکر ویشنوی میڈم نے ادا کیا۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ نے محنت کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں