src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ۱۲ نومبر معاملہ: ممبئی ہائی کورٹ جج نے جاری کیا نوٹس، مزید معلومات طلب کی محروسین کی ضمانت کے لیے کوشاں مستقیم ڈگنیٹی نے دی تفصیل - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 12 ستمبر، 2022

۱۲ نومبر معاملہ: ممبئی ہائی کورٹ جج نے جاری کیا نوٹس، مزید معلومات طلب کی محروسین کی ضمانت کے لیے کوشاں مستقیم ڈگنیٹی نے دی تفصیل

 



۱۲ نومبر معاملہ: ممبئی ہائی کورٹ جج نے جاری کیا نوٹس، مزید معلومات طلب کی محروسین کی ضمانت کے لیے کوشاں مستقیم ڈگنیٹی نے دی تفصیل




مالیگاؤں :(نامہ نگار) ۱۲ نومبر معاملے کے محروسین کی درخواست ضمانت پر کل ممبئی ہائی کورٹ میں سنوائی کی تاریخ تھی۔ اہم سماعت کے پیش نظر محروسین کی رہائی کے لیے ہمیشہ سرگرم عمل رہنے والے محمدمستقیم ڈگنیٹی آج صبح ہی ممبئی پہنچ چکے تھے اور سینئر وکلاء کیساتھ ملکر سماعت کا نمبر جج کے بورڈ پر اوپر لانے کے لیے کوشاں تھے۔
ضمانت کی عرضداشت پر سماعت معزز جج نِتن سامبرے کے سامنے ہونا تھی۔ لیکن معزز جج نے ۱۲ نومبر سمیت تمام معاملات میں سماعت نہ کرتے ہوئے نوٹس جاری کی ہے اور معاملے سے متعلق مزید معلومات طلب کی ہے۔
اس ضمن میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ جسٹس سامبرے نے ۱۲ نومبر معاملے سے جڑی تمام تفصیلات کو چارٹ کی شکل میں داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔ ہم سینئر ایڈوکیٹ نرنجن مندارگی کیساتھ ملکر تمام ضروری کاغذات و معلومات کا چارٹ بنا کر کل صبح معزز جج کے سامنے پیش کریں گے۔

مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ جج کے نوٹس جاری کرنے کی وجہ سے کل سماعت نہیں ہوگی۔ لیکن ہمارے وکلاء کل صبح ہی تمام کاغذات جمع کرواکر سرکیولیشن حاصل کرنے کی کوشش کرینگے تاکہ سماعت کی تاریخ طئے ہوجائے۔ مستقیم ڈگنیٹی نے شہریان سے دوبارہ درخواست کی ہیکہ وہ قانونی دشواریوں میں آسانی اور محروسین کی رہائی کے لیے خصوصی دعائیں کرتے رہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages