src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مستقیم ڈگنیٹی کے دورہ کا اثر، کارپوریشن انتظامیہ حرکت میں - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 13 ستمبر، 2022

مستقیم ڈگنیٹی کے دورہ کا اثر، کارپوریشن انتظامیہ حرکت میں



مستقیم ڈگنیٹی کے دورہ کا اثر، کارپوریشن انتظامیہ حرکت میں


حسن پورہ میں گٹروں کے ٹوٹے سلیب کی تعمیر کے لیے آفیسران کی وزٹ




مالیگاؤں : دو روز قبل اہلیان حسن پورہ نے اپنے مسائل کی یکسوئی کے لیے جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی کو طلب کیا تھا۔ ساکنین کی درخواست پر مستقیم ڈگنیٹی نے نہ صرف حسن پورہ کا دورہ کیا تھا بلکہ وہاں رہنے والے افراد سے انکے مسائل پر گفتگو بھی کی تھی۔ اس دوران لوگوں نے علاقے میں بنیادی سہولیات کے فقدان پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا اور اس تعلق سے نمائندگی کی درخواست کی تھی۔ لوگوں نے حسن پورہ میں ایک بڑی گٹر کے اوپر بنے سلیب اور دیگر تین سلیب کے ٹوٹ جانے کی شکایت بھی کی تھی۔ لوگوں نے بتایا تھا کہ گٹروں کے اوپر کا سلیب ٹوٹ جانے کیوجہ سے اکثر حادثات ہوتے ہیں۔



اس ضمن میں مستقیم ڈگنیٹی نے فوری طور پر کمشنر سے بات کرنے کا تیقن دیا تھا۔ چونکہ موصوف ۱۲ نومبر معاملے کی ہائی کورٹ میں سنوائی کے پیش نظر ممبئی روانہ ہونے والے تھے، انھوں نے جنتادل سیکولر کے سینئر رکن سلیم گڑبڑ کو سلیب کے تعلق سے پربھاگ آفیسران سے بات کرنے کی ذمہ داری دی۔ الحمد اللہ، کل پربھاگ نمبر ۳ کے گووندے سر اور انجینئر حذیفہ نے حسن پورہ کا دورہ کیا۔ اس دوران سلیم گڑبڑ، عارف حسین پاپا، مسیح اللہ بیسٹ، عبدالرحمن انصاری و جنتادل سیکولر کے دیگر ذمہ داران نے جگہ جگہ گٹروں کے اوپر خستہ حال یا مکمل ٹوٹے سلیب کی نشاندہی کی۔ دونوں آفیسران نے تمام باتیں نوٹ کرلیں ہیں اور جلد ہی نئے سلیب کی تعمیر شروع کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

اس سے قبل بھی ساکنین حسن پورہ نے دیگر لیڈران سے اس ضمن میں شکایت کی تھی پر کوئی خاطر خواہ کاروائی نہیں کی گئی۔ لیکن مستقیم ڈگنیٹی کے دورہ کے بعد کارپوریشن انتظامیہ نے اس تعلق سے کام شروع کردیا ہے۔ اہلیان حسن پورہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا اور مستقیم ڈگنیٹی و جنتادل سیکولر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر جنتادل سیکولر کے ذمہ داران کے علاوہ حسن پورہ کے جمیل وائرمین، اشفاق احمد، عبدالواحد، لئیق احمد، محمود احمد، ابو طالب، ناظم، منی آپا، رضیہ آپا، کلثوم بی، شکیلہ خالہ، قمرون خالہ، زبیدہ چاچی و دیگر سرکردہ حضرات و خواتین موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages