23 سـتمبر نشہ مخالف اجلاس "نشہ کی تباہ کاریاں" شہر مالیگاؤں میں نشے کے خلاف بیداری کا ماحول
شہر کے ہر طبقے سے حمایت و تائید کا سلسلہ دراز مولانا سید محمد امین القادری صاحب کے اقدام کی سراہنا
مالیگاؤں : 23 ستمبر بروز جمعہ بعد نماز مغرب ATT ہائی اسکول گراؤنڈ،قدوائی روڈ مالیگاؤں میں عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام ہونے والے نشہ مخالف اجلاس نشہ کی تباہ کاریاں کی بیداری مہم جاری ہےـ علمائے کرام، آئمہ مساجد اہلسنّت، مبلغین اسلام روزآنہ کارنر میٹنگوں کے ذریعہ اور بالمشافہ ملاقات کرکے اہلیانِ مالیگاؤں کو اجلاس میں شرکت کے لئے آمادہ کررہے ہیں وہیں پر سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے مقامی ذمّہ داران عمائدین شہر، سیاسی سماجی، تعلیمی، دینی،تجارتی و دیگر شعبوں سے وابستہ سرکردہ افراد سے ملاقات کرکے کہ ان کو اجلاس میں شرکت کی خصوصی دعوت دے رہے ہیں شہر مالیگاؤں کو نشہ و دیگر جرائم سے پاک کرنے کے لئے *آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ ( نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں)* کے اس اقدام کی ہر طبقے سے سراہنا کی جارہی ہے موجودہ حالات میں اس طرح کا اصلاحی پروگرام شہریان کے لئے ضروری ہوگیا تھا نوجوان نسل دن بدن اخلاقی گراوٹ کا شکار ہوکر مختلف قسم کے مضر اور نقصان دہ منشیات اور نشے کے عادی ہورہے ہیں اور نشہ کی حالت میں اقدام قتل، لڑائی جھگڑا، چوری، خودکشی جیسے سنگین گناہوں کو انجام دے رہے ہیں ماضی کے کئی واقعات ہماری نظروں کے سامنے اب بھی تازہ ہیں جس کی وجہ سے کئی خاندان متاثر ہوئے ان تمام واردات کی روک تھام کرنا ہر بیدار مغز اور ذمّہ دار شہری کا فرض ہے شہر کی فضا سے نشہ کی لعنت کو صاف کرنے لئے نشہ مخالف اجلاس میں اہلیانِ شہر شریک ہوکر پاک معاشرے کی تشکیل کا حصہ بنیں
رپورٹ :- سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں