src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> خانقاہوں، مدارس، مساجد کے ذمّہ داران کی جانب سے 23 سـتمبر نشہ مخالف اجلاس کو تائید و حمایت - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 17 ستمبر، 2022

خانقاہوں، مدارس، مساجد کے ذمّہ داران کی جانب سے 23 سـتمبر نشہ مخالف اجلاس کو تائید و حمایت




 خانقاہوں، مدارس، مساجد کے ذمّہ داران کی جانب سے 23 سـتمبر نشہ مخالف اجلاس کو تائید و حمایت
  



مالیگاؤں :- آج بروز سنیچر سنی دعوت اسلامی کے علمائے کرام، مبلغین و اراکین نے شہر مالیگاؤں کی خانقاہوں کے سجادگان، مدارس کے ذمّہ داران، مساجد کے ائمہ و ٹرسٹیان سے ملاقات کا سلسلہ جاری رکھا *درگاہ حضرت معصوم شاہ علیہ الرحمہ پر آل انڈیا سنی جمعیتہ الاسلام، دارالعلوم اہلسنّت فیض القرآن (بینا و نابیناوں کا مدرسہ) مدرسہ عائشہ للبنات کے ذمّہ داران حافظ اسماعیل اشرفی، مولانا مختار عطاری، حافظ محمد عرفان چشتی،اور صوفی جمیل احمد قادری صاحبان نے پرزور تائید و حمایت کا اعلان کیاـ اہلسنّت و جماعت کی دینی درسگاہ ام المدارس الجامعۃُ الزّہرہ اہلسنّت اظہارالعلوم و مدرسہ اہلسنّت شفاعۃ القرآن کی جانب سے کاملی محمد رمضان، حافظ محمد رمضان ابوالعلائی، حافظ عادل اشرفی،حافظ مبشر رضوی،حافظ غلام مصطفے صابری،حافظ حامد رضا و حافظ فیصل نوری صاحبان نے نشہ مخالف اجلاس کی تائید و حمایت کی شہر کی مشہور دینی اقامتی درسگاہ دارالعلوم اہلسنّت عظمت مصطفے (عائشہ نگر قبرستان)سے مفتی عارف حسین اشرفی جامعی و قاری شبیر احمد اشرفی نے تائید و حمایت فرمائی۔جبکہ حافظ صدام حسین اشرفی اور مبارک علی اشرفی بھی اس موقع پر موجود رہے۔ پیر طریقت الحاج مسعود اشرف اشرفی قبلہ (زیب سجادہ آستانہ امین اللہ شاہ اشرفی علیہ الرحمہ نے مدرسہ اشرفیہ امین العلوم، اور خانقاۂ بہار اشرفی کی جانب سے پر زور تائید و حمایت فرمائی،سنی اشرف اکیڈمی کے جناب الحاج اطہر حسین اشرفی صاحب نے کہا سنی اشرف اکیڈمی کی جانب سے مولانا سید محمد امین القادری صاحب و سنی دعوت اسلامی کے نشہ مخالف اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے تائید وحمایت کا اعلان کیا-


رپورٹ :- سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages