بھیونڈی کے کامبا گاؤں میں ٹورینٹ کمپنی کا ملازم پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گیا. تلاش جاری
بھیونڈی میں مسلسل ہونے والی بارش نے شہر میں تباہی مچا رکھی ہے. آج بروز جمعہ ٹورینٹ پاور کمپنی کا ایک ملام کھار باؤ میں اپنی ڈیوٹی پر گیا تھا. ٹورینٹ کمپنی کا یہ ملازم بیدر الرحمن شانتی نگر کا ساکن تھا. آج صبح بیدر الرحمن اپنے معمول کے مطابق کام پر روانہ ہوا. مسلسل برسنے والی اس بارش کی وجہ سے شہر کے نشیبی علاقے زیر آب ہوچکے تھے. کامواری ندی میں طغیانی کیفیت طاری ہوچکی تھی. ایسے شہر کے کھاڑی پار علاقے سے متصل کامبا گاؤں میں پنی بھرنا شروع ہوگیا. اس وقت بیدر الرحمن کامبا گاؤں میں پھنس گیا. پانی کی سطح آب میں اضافہ ہونے پر بجدرالرحمن نے ایک درخت پر پناہ لی. کافی دیر تک درخت پر بیٹھے رہنے کے بعد بیدر الرحمن نے تیر کر اس علاقے سے باہر نکلنے کا منصوبہ بنایا. عینی شاہدین کے مطابق سب نے اسے پانی میں کودنے سے منع کیا مگر بیدر الرحمن جو کہ ایک ماہر تیراک تھا کسی کی نہ سنی اور دیکھا نہ تاؤ پانی میں چھلانگ لگادی اور پانی کے تیز بہاؤ میں گم ہوگیا. بیدرالرحمن کے پانی میں ڈوبنے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا شانتی نگر بیدرالرحمن کی تلاش کے لئے کامبا گاؤں امڈ پڑا. تادم تحریر بیدر الرحمن کی تلاش جاری ہے. بیدرالرحمن کی گمشدگی کے بعد ٹورینٹ پاور کمپنی پر کئی طرح کے سوال آٹھ رہے ہیں.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں