مظاہرہ یا مسابقۂ قرأت القرآن ٗاشاعت قرآن کا بہترین ذریعہ: مولانا غلام محمد وستانوی
جامعۃ الصالحات کی جانب سے پونے میں پہلی بار آل انڈیا مظاہرۂ قرأت کا کامیاب پروگرام
پونے: قرآن کی تعلیمات عام کرنا اور قرآن پاک کی مجلس میں شریک ہونا انتہائی ثواب کا کام ہے۔قرآن کا سننا سنانا یا ایسی مجالس میں شریک ہونا بڑی قسمت کی بات ہے۔ قرآن اللہ کی کتاب ہے اس کو پڑھنا اور لوگوں کو پڑھانا یہ کام اعلیٰ درجہ کا ہے،مدارس میں قرآ ن کو سیکھنے سیکھانے اور اس کی تعلیمات کو عام کرنے کا کام ہوتا ہے۔مظاہرہئ قرأت یا مسابقہ ئ قرآن ٗاشاعت قرآن کا بہترین ذریعہ ہے۔ان خیالات کا اظہار پونے میں پہلی مرتبہ منعقدہ آل مظاہرہئ قرأت،کے صدارتی خطاب میں مولانا غلام محمد وستانوی رکن دارالعلوم دیوبند،رئیس جامعۃ الاسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا،نے کیا۔آپ نے اہلیانِ پونہ کو اس طرح کے پروگرام کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور پروگرام کوکامیاب بنانے والے اراکین، معاونین وحاضرین کو خوب دعاؤں سے نوازا۔
معلوم ہو بروز اتوار ۸۱/ستمبر ۲۲۰۲ء صبح ٹھیک ۹بجے کوثر باغ مسجد کونڈوہ پونے میں مدرسہ جامعۃ الصالحات کی جانب سے آل انڈیا مظاہرہ قرأت کے پروگرام کا آغاز قاری شمشیر انصاری کی تلاوت ِ قرآن پاک سے ہوا۔قاری محمد ادریس مصباحی تلنگانہ نے حمد پیش کی۔قاری کامران (حیدرآباد) نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا۔بعدہٗ پہلی نشست میں ملک کی مختلف ریاستوں سے تشریف لائیں قراء کرام جن میں قاری محمد رہبر (پونے)،قاری حسیب الرحمن بجنوری،قاری نعیم احمد ملی (مالیگاؤں)،قاری مسعود عباسی (بنگلور)،قاری محمد ادریس مصباحی (تلنگانہ)،قاری عبدالحق فاروقی (گجرات)،قاری محمد آسنوی (گجرات)،قاری معراج الحق (بھیونڈی)،قاری دانش نبیل (مظفر نگر) نے فن قرأت کا بہترین مظاہرہ فرمایا۔بعد نمازِ ظہر دوسری نشست منعقد ہوئی جسمیں قاری مدثر پٹھان قادری(پونے)، قاری نصیرالدین منشاوی (حیدر آباد)، قاری شہزاد (مالیگاؤں)،قاری صادق تمل ناڈو،قاری ہدایت اللہ راجستھان، قاری محمد ریاض ندوی (دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ)، قاری محمد آفتاب عالم (دارالعلوم دیوبند) نے فن قرأت بہترین مظاہرہ فرمایا۔مظاہرہ ئ قرأت کی تیسری نشست بعد نمازِ مغرب منعقد ہوئی جسمیں مفتی احمد قاسمی نے نظامت فرمائی۔پروگرام کے روح رواں قاری محمد ادریس مہتمم مدرسہ جامعۃ الصالحات وصدر جمعیۃ علماء پونے نے استقبالیہ پیس کیااور آپ نے پروگرام کی غرض وغایت بھی بیان کی۔اشاعت قرآن کے فوائداور آج اس کی ضرورت سے حاضرین کو روشناس کرایا۔ تشریف لائیں سبھی احباب کا استقبال بھی کیا اور معاونین وانتظامیہ کوثر باغ مسجد کا شکریہ بھی ادا کیا۔اس کے بعد قرأت کی محفل کے صدر مولانا قاری معراج ممبئی نے اپنی دلسوز آواز میں تلاوت ِ قرآن پیش کی۔پروگرام کی تینوں نشستوں میں ہزاروں کی تعدا د میں لوگ مسجد اور باہر کے صحن میں بذریعہ اسکرین انتہائی بہترین انداز میں تلات قرآن پاک سماعت فرما رہے تھے۔ سبھی مہمان قاری حضرات کو شال,مومنٹو , ہدیہ و تحفہ ان کی خدمت میں میں پیش کیے گئے. اس موقع پر پر کوثر باغ مسجد کے امام حافظ وقاری عبد الصمد صاحب کی پچاس سالہ خدمات امامت و خطابت کو دیکھتے ہوئے ان کوبھی اعزازتوصیفی سے نوازاگیا. جلسہ مولانا غلام محمد صاحب وستانوی دامت برکاتہم کی دعا پر اس پروگرام کا اختتام ہوا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں