مستقیم ڈگنیٹی کا نہالی انداز، پاور سپلائی کمپنی کے ذمہ داران سے دوٹوک بات چیت، پولیس ڈپارٹمنٹ کو بھی انتباہ
نئے میٹر لگانے میں بلاوجہ تاخیر کی جارہی ہے، چند دنوں میں میٹر نہیں لگا تو کھمبے سے سیدھا تار کھینچ کر پاور لگا لیں گے.
نئے میٹر لگوانے میں آرہی دشواری کے حل کے لیے شان ہند نہال احمد کی عوامی رابطہ آفس پر آئیں۔
مالیگاؤں : مالیگاؤں شہر میں پاور سپلائی کمپنی کی دھاندلی بڑھتی جارہی ہے۔ روز بروز کنزیومرس بالخصوص بنکروں کے مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے- لیکن پاور سپلائی کمپنی کے ذمہ داران کی کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ اسلئے اب جنتادل سیکولر پاور سپلائی کمپنی کے خلاف آر پار کی لڑائی شروع کریگی۔ اسطرح کا بیان جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی نے دیا۔ موصوف جنتادل سیکولر کے دیگر ذمہ داران اور شہریان کیساتھ کل بجلی سپلائی کمپنی کے دفتر پہنچے تھے۔ انھوں نے سینئر افسر کو بتایا کہ کارخانہ دار آفتاب حسین خان نے گزشتہ سال جون میں نئے میٹر لگانے کے درخواست دی تھی۔ تمام کاروائی انکی جانب سے مکمل ہوچکی ہے۔ آج ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن اب تک میٹر نہیں لگایا گیا ہے۔ انھوں نے جگہ لیکر پاور لوم وغیرہ نصب کردیئے ہیں لیکن صرف میٹر نہ ملنے کیوجہ سے انکا کارخانہ شروع نہیں ہو پارہا اور انہیں مالی نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔
سینئر آفیسر نے متعلقہ ملازمین سے بازپرس کی اور تیقن دیا کہ دو دن کے اندر نیا میٹر لگا دیا جائیگا۔ اس پر مستقیم ڈگنیٹی نے انتباہ دیا کہ اگر میٹر نہیں لگا تو ہم کھمبے سے تار ڈال کر کارخانہ شروع کردیں گے اور اسکی ذمہ داری پاور سپلائی ڈپارٹمنٹ کی ہوگی۔ موصوف نے مزید کہا کہ ہم نے ایڈیشنل ایس پی کو بھی اس تعلق سے شکایت دی ہے اور آگاہ کیا ہیکہ اگر نیا میٹر نہیں لگایا گیا تو ہم خود سے تار ڈال کر کارخانہ شروع کرلیں گے۔ اس دوران مزید افراد نے اپنی شکایات مستقیم ڈگنیٹی کی توسط سے پاور سپلائی ڈپارٹمنٹ کے سامنے رکھیں- انکے حل کے لئے ضروری کروائی اسی وقت کی گئی۔ مستقیم ڈگنیٹی نے وارننگ دی کہ اگر پاور سپلائی ڈپارٹمنٹ نے اپنے کام کاج میں سدھار نہیں لایا تو جنتادل سیکولر بڑے پیمانے پر انکے خلاف عوامی احتجاج شروع کر دیگی۔
بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ شہر میں پاور سپلائی کمپنی کی من مانی مسلسل جاری ہے۔ لوگ روزانہ شکایتیں لیکرہمارے پاس آتے ہیں۔ انکے غیر ذمہ دار کام کاج کیوجہ سے شہریان کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں۔ صرف نیا میٹر لگوانے کے لیے شہریان کو کمپنی آفس کے کئی چکر لگانے پڑتے ہیں۔ کارخانہ دار آفتاب خان کا مسئلہ صرف اسکی ایک مثال ہے۔ ہم نے پولیس اور پاور کمپنی کو صاف کہہ دیا ہیکہ اگر دو دن میں نیا میٹر نہیں لگایا گیا تو ہم کھمبے پر تار ڈال کر بجلی حاصل کریں گے اور اسکی ذمہ دار پاور سپلائی کمپنی ہوگی۔ پاور سپلائی کمپنی کے خلاف یہ ہمارا احتجاج بھی ہوگا۔ موصوف نے شہریان سے درخواست کی کہ وہ بجلی سے جڑے مسائل کے تعلق سے صدر جنتادل سیکولر شان ہند نہال احمد کی عوامی رابطہ آفس پر ملاقات کریں۔ انشاء اللہ انکے مسائل کے حل کے لیے بھی جنتادل سیکولر کی جانب سے بااثر نمائندگی کی جائیگی۔
اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی کے علاوہ باقر خان، آفتاب خان و دیگر شکایت کردہ اور جنتادل سیکولر کی جانب سے یحیٰی عبدالجبار، عارف حسین پاپا، عبدالرحمٰن انصاری، مسیح اللہ بیسٹ، حنان سرکار، ابوللیث انصاری وغیرہ شامل تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں