جنتادل سیکولر کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید وسیع و مستحکم کرنے اور شہر میں خواتین کے مسائل پر بااثر نمائندگی ہو، اسکے لیے جنتادل سیکولر لیڈیز وینگ کی تشکیل کی جائیگی۔ لیڈیز ونگ کی تشکیل و صدر کے انتخاب کے لیے جائزہ کمیٹی کے ارکان شہریان کی رائے لیں گے۔ 25 ستمبر کو خواتین کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوگا جسمیں عوامی رائے سے منتخب جنتادل سیکولر لیڈیز ونگ کی صدر کے نام کا اعلان کیا جائیگا۔ اسطرح کا اعلان جائزہ کمیٹی کے ذمہ داران نے کل ہوئی ایک پریس کانفرنس میں کیا۔
میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنتادل سیکولر جائزہ کمیٹی کے سینئر رکن عبدالرشید ایولے والے نے بتایا کہ ایک سال قبل ہم نے جنتادل سیکولر کی صدارت کے لیے شہر بھر سے لوگوں کی رائے حاصل کی تھی۔ عوامی رائے کی بنیاد پر شان ہند نہال احمد کو صدارت کا عہدہ تفویض کیا گیا تھا۔ الحمد اللہ شان ہند کی قیادت میں جنتادل سیکولر نے گزشتہ ایک سال میں بہترین کارکردگی پیش کی ہے۔
عبدالرشید ایولے والے نے مزید کہا کہ ہم نے محسوس کیا ہیکہ آج شہر کی خواتین کو بہت سے مسائل کا سامنہ کرنا پڑرہا ہے۔ راشن اناج سے لیکر پانی اور سرکاری اسپتالوں میں علاج حاصل کرنے تک انہیں کئی دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ اسلیے ہم نے فیصلہ کیا ہیکہ جنتادل سیکولر کی لیڈیز ونگ تشکیل دی جائیگی۔ لیڈیز ونگ کی تشکیل اور صدر کے انتخاب کے لیے جائزہ کمیٹی کے اراکین شہریان سے ملاقات کرکے انکی رائے حاصل کریں گے اور عوام کی رائے کی بنیاد پر لیڈیز ونگ کی صدر کا انتخاب عمل میں آئیگا۔
پریس کانفرنس میں جنتادل سیکولر جائزہ کمیٹی کے اہم رکن سہیل عبدالکریم نے کہا کہ خواتین کو درپیش مسائل کی یکسوئی کے لیے خواتین کی جانب سے نمائندگی ہونا بھی ضروری ہے۔ اسلیے ہماری منشا ہیکہ ہم لیڈیز ونگ کی تشکیل دیں جو خواتین کے مختلف مسائل پر پراثر نمائندگی پیش کرے۔ لیڈیز ونگ کی صدارت کے لیے ہم ایک باصلاحیت، متحرک و بیباک چہرہ چاہتے ہیں۔ اسکے لیے ہم جائزہ کمیٹی کے ذمہ داران دوبارہ متحرک ہوگیں اور شہریان کے درمیان پہنچ کر انکی رائے حاصل کریں گے۔ ۲۵ ستمبر کو ہم انصار جماعت خانہ کے بنکر لانس میں خواتین کا خصوصی اجلاس منعقد کریں گے۔ اس اجلاس میں عوام کی جانب سے موصول رائے کی بنیاد جنتادل سیکولر لیڈیز ونگ کی صدر کے نام کا اعلان کیا جائےگا۔
سہیل عبدالکریم نے مزید کہا کہ لیڈیز ونگ تشکیل دینے کے پیچھے ہمارا مقصد یہ ہیکہ خواتین اپنے مسائل بلا جھجک لیکر آئیں اور انکی نمائندگی کے لیے ایک قابل و نڈر قیادت ابھر کر سامنے آئے۔ سرکاری اسپتالوں میں زچکی کی پریشانی سے لیکر پانی نہ ملنے شکایت اور دیگر سرکاری کاموں میں دشواری تک خواتین کئی مسائل سے جوجھ رہی ہیں۔ لیڈیز ونگ خواتین کے مسائل پر خصوصی توجہ کیساتھ کام کرے گی۔ اسکے علاوہ خانگی مسائل کو باہمی افہام و تفہیم کے زریعے حل کرنے میں لیڈیز ونگ معاونت کرے گی۔ پریس کانفرنس میں عبدالرشید سیٹھ ایولے والے اور سہیل عبدالکریم کے علاوہ یوا جنتادل کے سابق صدر عارف حسین پاپا اور اشفاق ممبر بھی موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں