
انڈین یونین مسلم لیگ مہاراشٹر کی جانب سے 23 سـتمبر نشہ مخالف اجلاس کو تائید و حمایت
صدر جناب سمیع اللہ انصاری و اراکین کی مرکز اہلسنّت جامع مسجد یارسول اللہ پر حاضری
مالیگاؤں : 23ستمبر بروز منگل بعد نمازِ مغرب انڈین یونین مسلم لیگ مہاراشٹر (مالیگاؤں) کے صدر سمیع اللہ انصاری، نائب صدر زاہد ماسٹر، شکیل انقلابی(جنرل سکریٹری) اور محمد شعبان انصاری صاحبان کا ایک وفد مرکز اہلسنّت جامع مسجد یارسول اللہ کسمباء روڈ پر حاضر ہوا جہاں پر انڈین مسلم لیگ کے اراکین نے 23 سـتمبر نشہ مخالف اجلاس "نشہ کی تباہ کاریاں" کی تائید و حمایت کا تحریری لیٹر قاری نور محمد رضوی (مبلغ سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) حافظ آصف نوری (مبلغ سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) کے ہاتھوں میں دیا اس موقع پر جناب سمیع اللہ انصاری صاحب نے کہا کہ شہر مالیگاؤں کے حالات دن بدن بدتر ہوتے جا رہے ہیں نوجوان نسل مختلف قسم کے نشے کے عادی ہورہے ہیں اور اپنی قیمتی زندگیوں کو برباد کررہے ہیں نشہ کی حالت میں مختلف گناہوں کے مرتکب ہورہے ہیں جس کی وجہ سے اہلیانِ شہر میں خوف و ہراساں کا ماحول ہےـ مولانا سید محمد امین القادری صاحب اور ان کے رفقاء نے ایک اہم مسئلہ کی جانب پیش رفت کی ہے ہم سب کو ان کا ساتھ دینا چاہیے اور لوگوں کو 23 سـتمبر بروز جمعہ کو ATT ہائی اسکول گراؤنڈ مالیگاؤں میں ہونے والے نشہ مخالف اجلاس میں شرکت کی دعوت دینا چاہیے
رپورٹ :- سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں