بلیو_وہیل
بلیو وہیل دنیا میں رہنے والی سب سے بڑی جاندار چیز ہے .بلیو وہیل غوطہ لگاتی ہے اور اپنا شکار پکڑتی ہے.وہ تقریبا پانچ سو میٹر تک غوطہ لگا سکتی ہے.ایک جوان بلیو وہیل کو آسانی سےتولا نہیں جاسکتا .پہلے اس کے ٹکڑے کیے جاتے ہیں اس کے بعد ان ٹکڑوں کو تولا جاتا ہے لیکن پھر بھی خون بہہ جانے سے وہیل کا اصل وزن اندازے سے پتا لگتا ہے .اب تک کی سب سے وزنی وہیل NMML ادارے نے تولی ہے جس کا وزن 177ٹن تھا .صرف وہیل کی زبان کا وزن ہی 2.7 ٹن ہو سکتا ہے .اپنی زندگی کے پہلے چھ مہینوں تک وہیل کا بچھڑا ہر روز 400لیٹر دودھ پیتا ہے.2002کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں اس وقت 5000سے12000بلیووہیلزرہتی تھیں .پیدایش کے وقت بلیو وہیل کے بچھڑے کا وزن تقریبا2700کلواور لمبائی 8میٹر ہو سکتا ہے .لیکن پھر بھی وہ بہت تیزی سے بڑا ہوتا ہے .وہ تقریبا90 کلو ہر روز بڑا ہوتا ہے .بلیو وہیل کی زبان کا وزن ایک جوان ہاتھی کے برابر ہوتا ہے .اور اس کے دل کا وزن ایک کار کے برابر ہوتا ہے .عام طور پر وہیلز 20کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہیں لیکن وہ50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک بھی پہنچ سکتی ہیں .ویسے ہم تو ان کو سن نہیں سکتے لیکن وہیلز اس دنیا کی سب سے زیادہ شور مچانے والی جانور ہے یہ ایک دوسرے سے آواز سے ہی رابطہ کرتی ہیں .ایک وہیل مچھلی دوسری وہیل مچھلی کی آواز1600 کلومیٹر دور سے بھی سن سکتی ہے.ماہرین کہتے ہیں کے وہیل مچھلی تقریباً 80سال تک زندہ رہ سکتی ہے. حیرانی کی بات یہ ہے کے اتنا بڑا جانور ہونے کے باوجود بھی وہ کسی بڑے سمندری جانور کا شکار نہیں کرتیں بلکہ ان کی غذا بہت ہی چھوٹی ہے جس کو کرل کہتے ہیں یہ ایک چھوٹا کیڑا ہوتا ہےایک جوان بلیو وہیل ہر روز تقریباً چار ٹن کرل کھاتی ہے.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں