ایشیاء کپ: بھارت کو لگا بڑا جھٹکا، اسٹار آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ ایشیاء کپ سے باہر، اس کھلاڑی کو ملی ٹیم میں جگہ
ہندوستان کے اسٹار آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ ایشیاء کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے اکشر پٹیل کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ بی سی سی آئی نے مطلع کیا ہے کہ جڈیجہ کے دائیں گھٹنے میں چوٹ آئی ہے اور وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ فی الحال بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔
ان کی جگہ لینے والے اکشر پٹیل پہلے ہی ریزرو کھلاڑی کے طور پر ٹیم کے ساتھ تھے اور جلد ہی دبئی میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ بھارتی ٹیم پاکستان اور ہانگ کانگ کو شکست دے کر ایشیاء کپ کے سپر 4 میں پہنچ گئی ہے۔ وہاں انہیں سری لنکا اور افغانستان سے مقابلہ کرنا ہے۔ اگر پاکستان ہانگ کانگ کو ہرا دیتا ہے تو سپر 4 میں بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
رویندر جڈیجہ ایشیاء کپ میں زبردست فارم میں تھے۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف دو اوورز میں 11 رنز دیئے اور 29 گیندوں پر 35 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ انہوں نے ہارڈک پانڈیا کے ساتھ نصف سنچری پارٹنرشپ کے ذریعے ہندوستانی ٹیم کو مشکل سے نکالا اور فتح کی دہلیز پر پہنچا دیا تھا۔ انہوں نے اس میچ میں ایک اہم کیچ بھی لیا۔ اس کے ساتھ ہی ہانگ کانگ کے خلاف دوسرے میچ میں جڈیجہ نے چار اوور میں صرف 15 رن دیئے اور ایک وکٹ لیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک شاندار رن آؤٹ بھی کیا تھا۔
روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہول (نائب کپتان)، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، دیپک ہوڈا، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، دنیش کارتک (وکٹ کیپر )، ہارڈک پانڈیا، اکشر پٹیل، روی چندرن اشون، یوزویندر چہل، روی بشنوئی، بھونیشور کمار، ارش دیپ سنگھ، اویش خان۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں