src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ناجائز تعلقات کا شاخسانہ: بیٹا ہی نکلا باپ کا قاتل, - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 1 ستمبر، 2022

ناجائز تعلقات کا شاخسانہ: بیٹا ہی نکلا باپ کا قاتل,

 


ناجائز تعلقات کا شاخسانہ: بیٹا ہی نکلا باپ کا قاتل,  



 بہار میں بیٹے نے باپ کا قتل کر دیا۔  گوا میں رہنے والے بیٹے نے باپ کے قتل کے لیے پانچ لاکھ کی سپاری دی اور باپ کو قتل کروا دیا۔  بیٹے نے شوٹرز کو پہلے  فون پے کے ذریعے 20 ہزار روپے اس کے لیے ادا کیے، باقی 4 لاکھ 80 ہزار روپے کام ہونے کے بعد دینے کا طے کیا گیا۔  لیکن اس سے پہلے ہی پولیس قاتل بیٹے تک پہنچ گئی اور اس کا سارا کھیل لوگوں کے سامنے طشت از بام ہوگیا۔


 بیٹے کے رشتے کو داغدار کرنے والا یہ معاملہ موتیہاری کے ارے راج کا ہے۔  جہاں گزشتہ روز ارے راج کورٹ کمپلیکس میں ملازم سنجے ٹھاکر کو دن دھاڑے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔


  پولیس نے جب اس معاملے میں تفتیش کی تو انکشاف ہوا کہ باپ کے ناجائز تعلقات سے ناراض بیٹے نے باپ کو قتل کرادیا۔  دراصل، پولیس کو بیٹے پر اس وقت شک ہوا جب وہ باپ کے قتل کے صرف پانچ گھنٹے بعد گوا سے موتیہاری پہنچا۔  ملزم بیٹا گوا میں رہتے ہوئے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔


 واردات کے بارے میں پولس کی طرف سے کئے گئے انکشاف کے مطابق ارے راج کورٹ میں جج کے حکم پر گھر والے سنجے ٹھاکر کے اپنے گھر میں رہنے والی ایک خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے، جسے لے کر اس کا بیٹا آیوش مخالفت کرتا تھا۔  آیوش گوا میں پڑھ رہا تھا۔  اس دوران اسے معلوم ہوا کہ اس کے والد موتیہاری شہر کی قیمتی زمین اس خاتون کے نام رجسٹر کروانے والے ہیں۔  اس کے بعد ناراض بیٹے نے باپ کو قتل کرنے کی سازش رچی۔


 اس کے لیے وہ سب سے پہلے گوا سے موتیہاری پہنچا۔  لیکن اس کے خاندان کے کسی فرد کو اس کا علم نہیں تھا۔  یہاں اس نے رگھوناتھ پور گاؤں کے سپاری کلر سے رابطہ کیا اور اپنے والد کو قتل کرنے کے لئے پانچ لاکھ کی سپاری دی۔  اس کے بعد اس نے مجرموں کو بیس ہزار روپے ایڈوانس کے طور پر فون پے کے ذریعے ادا کئے۔  اس کے بعد مجرموں نے ارے راج کورٹ میں ہی سنجے ٹھاکر کو گولی مار کر قتل کر دیا۔  باپ کے قتل کے پانچ گھنٹے بعد پولیس موتیہاری پہنچی تو پولیس کو شک ہوا اور پوچھ تاچھ کی تو یکے بعد دیگرے سارے راز کھل گئے۔  پولیس نے سپاری کلر کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages