بھساول ڈیژون میں ری موڈلنگ کےکام کی وجہ سے کئی ٹرینیں منسوخ
جلگاؤں : ریلوے انتظامیہ کے بھساول ڈیژون کے پاچورہ اسٹیشن پر ری موڈلنگ کے کام کی وجہ سے مورخہ 14 تا 15 ؍ اگست کے درمیان میں بھساول-اگت پوری میمو ٹرین منسوخ کر دی گی ہے۔ ریلوے نے مطلع کیا ہے کہ 15 اور 16 ؍اگست کو بھی واپسی کے راستے پر ٹرین نمبر 11119 اگت پوری-بھساول MEMU ٹرین کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
اسکے علاوہ ممبئی سے بھساول تک ڈاون ریلوے ٹرینوں میں 12627 بنگلورو-دہلی کرناٹک ایکسپریس ایک گھنٹہ 10 منٹ، ٹرین نمبر 11055 لوک مانیہ تلک ٹرمینس-گورن پور گودن ایکسپریس ایک گھنٹہ 10 منٹ، ٹرین نمبر 12715 ناندیڑ-امرتسر سچ کھنڈ ایکسپریس ۲۰؍ منٹ، ٹرین نمبر 12715 نمبر 11061 لوک مانیہ تلک ٹرمینس- جے نگر پون ایکسپریس بیس منٹ تاخیر سے چلے گی۔
بھساول سے ممبئی تک اپ ٹرینوں میں ٹرین نمبر 22456 کالکا-سائی نگر شرڈی دو ہفتہ وار ایکسپریس، 22512 کا م کھا-ایل ٹی ٹی ہفتہ وار ایکسپریس، ٹرین نمبر 12108 سیتا پور-ایل ٹی ٹی ایکسپریس، ٹرین نمبر 17324 بنارس-ہبلی ہفتہ وار ایکسپریس ،ٹرین نمبر 11072بنارس-ایل ٹی ٹی کامیانی ایکسپریس ڈھائی گھنٹے تاخیر سے چلے گی۔ ٹرین نمبر 11058 امرتسر-ممبئی ایکسپریس اور ٹرین نمبر 22537 گورکھپور-ایل ٹی ٹی 50 منٹ کی تاخیر سے چلے گی، ٹرین نمبر 11062 جے نگر-ایل ٹی ٹی پون ایکسپریس 25 منٹ کی تاخیر سے چلے گی۔
اس کے علاوہ امراوتی-ممبئی ایکسپریس کو 14 اگست کو شروع ہونے والے اسٹیشن سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ٹرین نمبر 12111 ممبئی تا امراوتی واپسی کے سفر پر 15 اگست کو ممبئی سے منسوخ کر دی گئی ہے۔ ٹرین نمبر 12140 ناگپور-ممبئی-سیواگرام ایکسپریس 14 اگست کو شروع ہونے والے اسٹیشن سے اور 12139 ممبئی-ناگپور سیواگرام ایکسپریس 15 اگست کو واپسی کے دوران منسوخ کر دی گئی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں