اسکول جارہی ٹیچر کو بیچ راستے سے کھیت میں گھسیٹ کر درندوں نے کی حیوانیت
کانپور: کانپور کے دیہات کے بھوگنی پور کوتوالی علاقے کے ایک گاؤں میں بدھ کی صبح پرائمری اسکول جا رہی ایک ٹیچر کو چار لوگوں نے راستے میں روکا اور اسے کھیت میں لے جا کر اجتماعی عصمت دری کی۔ ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ اطلاع ملتے موقعۂ واردات پر پولیس نے تفتیش کی۔ ٹیچر کی شکایت پر چاروں ملزمین کے خلاف اجتماعی عصمت دری کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔
کوتوالی علاقہ کی ساکنہ سرکاری ٹیچر نے پولیس کو بتایا کہ وہ بدھ کی صبح اپنی اسکوٹی پر اسکول جارہی تھی۔ اس دوران دو موٹرسائیکل پر سوار بھوگنی پور کے رہنے والے سنجے پال، انیس پال، دیویندر اور دیپک نے اس کا راستہ روک لیا اور ان چاروں نے اس کا منہ دبا کر قریب کے کھیت میں گھیسٹ کر لے گئے اور ان چاروں درندوں نے اس کی اجتماعی عصمت دری کی۔
اس کے بعد وہ سب جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے وہاں سے فرار ہوگئے۔ ملزمان کے چنگل سے رہائی کے بعد اس نے ڈائل 112 نمبر پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کی۔ ٹیچر نے کوتوالی میں چاروں ملزمان کے خلاف تحریری شکایت دی جس پر پولیس نے رپورٹ درج کر لی ہے۔
مقدمہ درج ہونے کے باوجود رات دیر گئے تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔ کوتوال راجیش کمار سنگھ نے بتایا کہ ٹیچر کی شکایت پر چار لوگوں کے خلاف رپورٹ درج کرکے تحقیقات کی جارہی ہے۔ ٹیچر کو طبی معائنے کے لیے ضلع اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
متاثرہ کی شکایت پر چار لوگوں کے خلاف اجتماعی عصمت دری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں دونوں فریقین کے درمیان جھگڑے کا انکشاف ہوا ہے۔ بات چیت کی بنیاد پر مزید کاروائی کی جائے گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں