src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام ایک روزہ تربیتی کیمپ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 25 اگست، 2022

عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام ایک روزہ تربیتی کیمپ





 عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام ایک روزہ تربیتی کیمپ



 سرپرست اور والدین اپنے بچّوں کے تئیں دینی بیداری کا ثبوت دیں



مالیگاؤں : آج کے اس ترقی یافتہ دور میں مسلم نوجوان بھی اپنے قدم کو کامیابی کی سمت بڑھا رہے ہیں عصری تعلیم میں ہماری نمائندگی اطمینان بخش ہے مگر دینی علوم میں ہم بہت زیادہ کمزور ہیں ہمارے بچے اسلام کی بنیادی تعلیم سے نا آشنا ہوتے جارہے ہیں ایسے حالات میں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) کی
سرپرستی میں 28 اگست 2022ء بروز اتوار  بعد نمازِ عصر سے بعد نمازِ عشاء تک مسجد اہلسنّت فاطمۃُ الزّہرہ گلاب پارک مالیگاؤں میں ایک روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جسمیں سنی دعوت اسلامی (شعبۂ دعوت و تبلیغ) سے وابستہ مفتیان کرام، علمائے کرام و مبلغین اسلام کیمپ کے شرکاء کو فرائض و واجبات کی ادائیگی، وضو اور غسل کا طریقہ، قرآن پاک کی سورتوں کی مشق، نماز کا آسان اور مکمل طریقہ، روز مرہ کی دعائیں اور سنتیں، نمازِ جنازہ پڑھنے اور پڑھانے کا طریقہ، شرعی مسائل، اس کے علاوہ اسلام کی بنیادی تعلیمات کا درس دینگےـ

اس سُنہری موقع سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے سرپرست اور والدین اپنے بچّوں کو اس کیمپ میں روانہ کریں یاد رہے

 الداعی :- عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages