src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> حسن پورہ کے مسائل پر سوشل ورکر جمال ناصر و اہلیان محلہ و خواتین کے ساتھ زبردست راستہ روکو آندولن - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 5 اگست، 2022

حسن پورہ کے مسائل پر سوشل ورکر جمال ناصر و اہلیان محلہ و خواتین کے ساتھ زبردست راستہ روکو آندولن

  


حسن پورہ کے مسائل پر سوشل ورکر جمال ناصر و اہلیان محلہ و خواتین کے ساتھ زبردست راستہ روکو آندولن



پوار واڑی پولیس محکمہ کی مداخلت سے جمال ناصر و احباب نے دھرنا ملتوی کیا 



صرف ہنگامہ کھڑا کرنا میرا مقصد نہیں, میری کوشش ہیکہ یہ صورت بدلنی چاہئے





مالیگاؤں (نامہ نگار) رضا پورہ چوک, اعظم پورہ حسن پورہ و اطراف کے علاقوں میں گذشتہ کئی سالوں سے نالوں کا پانی سڑکوں پر آجاتا ہے.. مسجد آفتاب سر و مسجد حاجی مرتظی حسن کی گلیوں میں گھنٹوں گٹروں کا پانی جمع رہتا ہے جس کی وجہ سے مسلیان و حسن پورہ کے رہنے والوں کو بے انتہا تکالیف کا سامنا کرنا پڑھتا ہے جس کی شکایت کئی بار کارپوریشن انتظامیہ سے گئی لیکن کارپوریشن انتظامیہ اس مسئلے کو حل کرنے میں کوتاہی کا مظاہرہ کرتی آرہی ہے..اتی کرمن محکمہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے جمال ناصر نے کہا کہ بناء نوٹس کے نالوں کی صفائی کروانے کیلئے حسن پورہ کا اتی کرمن نکالا گیا لیکن نالوں کی صفائی بارہ دن گزر جانے کے بعد بھی نہیں ہوئی بلکہ پہلے سے زیادہ سڑکوں پر نالوں کا گندا پانی بہہ رہا کوئی کارپوریشن کا ادھیکاری اس مسئلے کو سنجیدگی سے حل نہیں کررہا ہے جس کی وجہ سے حسن پورہ کی مرد و خواتین ماں بہنیں و نوجوانوں نے جمال ناصر کے ساتھ مل کر 
اسں مسائل کو حل کروانے کیلئے جمعہ کی نماز کے بعد ساڑھے تین بجے راستہ روکو آندولن شروع کیا کہ حسن پورہ و اطراف میں جو نالوں کا پانی جو سڑکوں پر آتا ہے اس کا حل نکالا جائے جاری دھرنا میں پوار واڑی پولیس اسٹیشن محکمہ کے اہلکار پہنچ کر معاملہ کو سمجھ کر کارپوریشن آفیسران سے رابطہ کرکہ صفائی محکمہ کے ذمہ دار اقبال صاحب کو طلب کیا اور کل بروز سنیچر کو ہی حسن پورہ کے نالوں کہ مسائل کو حل کرنے کی ہدایت دی دھرنا پر بیٹھے خواتین کو ذمہ دار افراد نے سمجھا بجھا کر اٹھا گھر روانہ کیا اور جمال ناصر و احباب کو پوار واڑی پولیس محکمہ اپنے ساتھ گاڑی میں بیٹھا کر لے گئی جمال ناصر کو پوار واڑی پولیس محکمہ نے نوٹس دیکر تنبیہ دی ہیکہ آئندہ سے کوئی بھی دھرنا آندولن بنا پرمیشن کے نہ کیا جائے ورنہ سخت قانونی کاروائی کی جائے گی. جس پر جمال ناصر نے پوار واڑی پولیس محکمہ کو یقین دلایا ہیکہ آئندہ سے کسی بھی طرح کا عوامی دھرنا آندولن پولیس پرمیشن لیکر قانونی طور پر کیا جائے گا...


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages