قومی پرچم ترنگا لہرانے کی رہنمایانہ ہدایات
پیشکش: فریڈم فائٹر انصاف کمیٹی، مالیگاؤں
مرکزی حکومت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 13 سے 15 اگست تک آزادی کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لیے اپنے گھروں پر ترنگا لہرائیں اور یہ مہم آج سے شروع ہوئی ہے۔ قومی پرچم کی نمائش کے وقت پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ حکومت نے فلیگ کوڈ آف انڈیا میں ترمیم کی ہے تاکہ ترنگے کو کھلے اور مختلف گھروں یا عمارتوں میں دن رات لہرایا جاسکے۔
کب ترنگا لہرایا جاسکتا ہے، کب اتارنا ہے، اس تعلق سے لوگوں کے من میں اب بھی کچھ سوالات ہیں۔ شہریان کی آسانی کے لیے فریڈم فائٹر انصاف کمیٹی کی جانب سے پرچم کشائی کے تعلق سے حکومت کی رہنما ہدایات شیئر کی جارہی ہیں-
1- کپاس، اون، ریشم اور کھادی کے علاوہ ہاتھ اور مشین پر بنے پولیسٹر کے جھنڈے کو بھی لہرایا جاسکتا ہے-
2- جہاں پرچم کھلے میں آویزاں ہو یا کسی شہری کی رہائش گاہ پر آویزاں ہو، وہاں اسے دن رات لہرایا جا سکتا ہے۔ اس سے قبل ترنگا صرف طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک لہرانے کی اجازت تھی۔
3- قومی پرچم کو اس طرح لہرایا جائے کہ زعفرانی رنگ سب سے اوپر ہو۔
4- قومی پرچم کو آدھے ڈنڈے پر نہیں لہرایا جانا چاہیے۔
5- قومی پرچم کے او پر قلم، پنسل، اسکیچ پین وغیرہ سے کچھ بھی نہیں لکھا ہونا چاہیے۔
6- پھٹا ہوا یعنی خراب قومی پرچم نہ لہرایا جائے۔
7- قومی پرچم کو اس طرح نہ لہرایا جائے کہ جس سے جھنڈا زمین یا بہتے پانی کو چھو رہا ہو۔
8- قومی پرچم کو خراب ہونے، گندا ہونے یا مہم ختم ہونے کے بعد عوامی مقام پر یا ایسی جگہ پر نہیں پھینکا جائے، جس سے پرچم کا وقار مجروح ہو۔
9- ہر گھر پر ترنگا مہم کے اختتام پر قومی پرچم کو ذاتی طور پر دھو کر سلیقے سے گھر میں محفوظ جگہ پر رکھا جائے۔
ہر گھر ترنگا، ہر زباں سنویدھان
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں