ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل
قائد و سالار مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی قیادت میں مندرجہ ذیل تمام پروگرامات منعقد ہوں گے
15 اگست صبح ساڑھے سات بجے دفتر جمعیتِ علماء مدنی روڈ پر صدر جمعیتِ علماء مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کے دست مبارک سے پرچم کشائی
دارالخیر آفس پر سات بجکر پینتالیس منٹ پر رکن اسمبلی قائد و سالار مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کے ہاتھوں پرچم کشائی
لمشاورت چوک سے آٹھ بجے مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی قیادت میں لشکر والی عیدگاہ میدان پیدل ترنگا مارچ
ہندوستان کو ظالم انگریزوں کے چُنگل سے آزاد کرنے کیلئے ہندوستان کے ہر شہری، ہر علاقے ،ہر مذہب اور ہر قوم کے افراد نے حصہ لیا لیکن ملک کی آزادی کیلئے سب سے صفِ اول میں اگر کوئی قوم تھی تو وہ مسلمان قوم تھی، سب سے پہلے مسلمانوں نے آزادی کا بِگُل بجایا 1857 کے غدر نے ظالم انگریزوں کے خلاف حریت کا محاذ کھولا اور مسلمانوں کی بیش بہا قربانیوں کی بدولت 15 اگست 1947 کو انگریزوں کی غلامی سے ہندوستان کو آزادی ملی اور آج اسی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن پورا ملک تزک و احتشام سے منا رہا ہے برسہا برس سے شہر عزیز میں بھی جشن آزادی اور یوم جمہوریہ پورے جوش و خروش سے منانے کے لئے شہر عزیز کے ہردلعزیز رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب کی جانب سے ہر سال ریلی کی شکل میں عیدگاہ میدان کی سرکاری سطح پر منعقد پرچم کشائی میں شایان شان شرکت کی جاتی رہی ہے اس سال ہمارا ملک آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہا ہے اس موقع پر شہر عزیز کے ہردلعزیز رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب کی سرپرستی و قیادت میں ایک ترنگا پیدل مارچ کا انعقاد 15 اگست صبح آٹھ بجے مشاورت چوک سے ہورہا ہے جو کہ شہر کی مختلف سڑکوں سے ہوتا ہوا عیدگاہ میدان کی پرچم کشائی میں شرکت کرے گا ۔ شہریان مالیگاؤں سے بلا تفریق پیدل ترنگا مارچ میں شرکت کی اپیل و گزارش ہے۔
قائد و سالار واٹس ایپ گروپ
جمال ناصر گروپ
ادارہ ستارہ ہند سوشل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں