src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> کل جماعتی تنظیم کی سدھیر تامبے سے نیو ایرا انگلش اسکول میں ملاقات,بے روزگار گریجویٹ پوسٹ گریجویٹ و ٹیچرس کے تعلق سے حکومت میں نمائندگی ہو - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 8 اگست، 2022

کل جماعتی تنظیم کی سدھیر تامبے سے نیو ایرا انگلش اسکول میں ملاقات,بے روزگار گریجویٹ پوسٹ گریجویٹ و ٹیچرس کے تعلق سے حکومت میں نمائندگی ہو



کل جماعتی تنظیم کی سدھیر تامبے سے نیو ایرا انگلش اسکول میں ملاقات,


بے روزگار گریجویٹ پوسٹ گریجویٹ و ٹیچرس کے تعلق سے حکومت میں نمائندگی ہو




مالیگاؤں : کل بروز اتوار کو فارمیسی نگر میں نیو ایرا انگلش میڈیم میں کل جماعتی تنظیم کے ایک وفد نے ناسک ضلع کے ایم ایل سی سدھیر بھاسکر راو تامبے سے ملاقات کی اس موقع پر بیت العلوم کے شیخ الحدیث مولانا سراج احمد قاسمی و نورالعین صابری نے شال اوڑھا کر ان کا استقبال کیا جبکہ ڈاکٹر اخلاق احمد انصاری و مولانا سراج قاسمی نے تفصیلی گفتگو میں مالیگاؤں شہر میں گزشتہ بیس سالوں میں مالیگاؤں میں  آئی تعلیمی بیداری پر مسرت کا اظہار کیا لیکن اسی کے ساتھ ساتھ گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور بے روزگار ٹیچرس پر افسوس جتایا اگر حکومت تعلیم کو عام کرنے کی بات کر رہی ہے تو  تعلیم یافتہ بے روزگار افراد کو معقول روزگار کے لئے بھی کام کرنا چاہیے بے روزگار گریجویٹ پوسٹ گریجویٹ و بے روزگار ٹیچرس کو حکومت کی جانب سے تعلیمی وظیفہ دیا جانا چاہئیے آج مالیگاؤں میں پڑھے لکھے نوجوانوں کی بے روزگاری  شہر مالیگاؤں کا ایک سلگتا ہوا مسئلہ ہے اس پر  حکومت سے بھر پور نمائندگی ہو اس بات کا اظہار کیا  بہر حال موصوف نے تمام باتوں کو بغور سنا  اور مستقبل میں اس پر کام کرنے  کے لئے کل جماعتی تنظیم سے تعاون بھی طلب کیا فی الحال گریجویٹ ووٹر لسٹ  میں ناموں کے اندراج پر توجہ مرکوز کرائی اور بڑی تعداد میں ووٹر لسٹ میں نام نہ ہونے  پر مالیگاؤں کے تعلیم یافتہ افراد پر افسوس جتایا  کل جماعتی تنظیم  مالیگاؤں کی عوام سی گزارش کرتی ہے کہ وہ گریجویٹ ووٹر لسٹ میں اپنے ناموں کا اندراج کرائیں یاد رہے ہر بار الیکشن سے قبل گریجویٹ افراد کی نئی ووٹر یادی بنتی ہے اس لئے اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ گزشتہ لسٹ میں ہم نے اپنا نام رجسٹر کیا تھا تو آج بھی ہوگا بلکہ نئے سرے سے اپنے دستاویزات جمع کرواکر گریجویٹ لسٹ میں اپنا نام درج کریں اور اپنی تعلیم بیداری کا ثبوت دیں مستقبل میں کل جماعتی تنظیم پڑھے لکھے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر لائے گی اور تعلیم یافتہ بے روز گاروں کے بارے میں حکومت سے نمائندگی کرے گی وفد میں اکبر سیٹھ اشرفی،  مولانا سفیان جمالی، قاری سلمان، مولانا جمال ناصر ایوبی، مولانا فضل الرحمن، حافظ اشفاق محمدی اور حفظ الرحمن عبدالحمید ازھری وغیرہ نے شرکت کی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages