لکھی سرائے، بہار کا ایک نوجوان راتوں رات کھرب پتی بن گیا، بینک اکاؤنٹ میں بے تحاشا رقم دیکھ کر ہوا فرار
پٹنہ: بہار کے لکھی سرائے کا رہنے والا نوجوان اچانک کھرب پتی بن گیا۔ سب سے مزے کی بات یہ ہے کہ اپنے اکاؤنٹ میں اتنی رقم دیکھ کر وہ اپنے پورے خاندان کے ساتھ فرار ہوگیا۔ اتنی بڑی رقم کہاں سے آئی اور کس نے بھیجی اس کا کسی کو علم نہیں۔ نوجوان اب آر ٹی آئی کے ذریعے یہ جاننے کی کوشش کر رہا ہے کہ اچانک اس کے اکاؤنٹ میں اتنی بڑی رقم کہاں سے آئی؟
ساتھ ہی لوگوں کا کہنا ہے کہ کسان سمن کمار اسٹاک مارکیٹ میں پیسہ لگاتے ہیں۔ اچانک اتنی بڑی رقم ان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہونے پر وہ دنگ رہ گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بڑھیا کے رہنے والے سمن نے جب اپنا اکاؤنٹ دیکھا تو اسے کچھ سمجھ نہیں آیا۔ وہ کھرب پتی بن چکا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 26 جولائی کو صبح 11 بجکر 20 منٹ پر ایک کھرب 68 ارب 33 کروڑ 42 لاکھ 58 ہزار چار سو روپے اور 10 پیسے ان کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں آئے۔
سمن نے کہا کہ انہیں اس بات کا کوئی علم نہیں ہے کہ ان کے اکاؤنٹ میں اتنی بڑی رقم کیسے اور کہاں سے آئی۔ یہاں تک کہ ان کے اکاؤنٹ میں ایک کھرب روپے سے زیادہ کی رقم آئی، لیکن وہ اس اکاؤنٹ میں کوئی رقم نہیں نکال سکتا۔ یہ اس کے لیے بڑی پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔
سمن نے آر ٹی آئی کے ذریعہ کوٹک سیکیوریٹی سے سوال کیا ہے کہ اس رقم کی مکمل تفصیلات فراہم کی جانی چاہئے۔ اس کے ساتھ یہ تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں کہ یہ رقم کس کے پاس ہے۔
سمن نے کہا کہ اگر کمپنی نے انہیں مذکورہ رقم کے بارے میں صحیح معلومات نہیں دی تو وہ صارف عدالت میں بھی جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم ان کی نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ رقم نہیں نکال رہے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں