مجلس اتحادالمسلمین کی ہر گھر ترنگا مہم آج دوسرے روز بھی جاری
ہر دلعزیز عوام دوست کارپوریٹر الحاج ڈاکٹر خالد پرویز نے وارڈ نمبر 21 میں ڈور ٹو ڈور پہنچ کر قومی پرچم تقسیم کیا
ہر گھر ترنگا مہم کو لے مجلس کے وارڈوں میں عوام میں بے انتہا جوش و خروش, وارڈ نمبر 18 میں یوتھ آٸیکون عبدالماجد حاجی بھی قومی پرچم کی ھدیتاََ تقسیم میں مصروف
مالیگاٶں: آج بروز اتوار مورخہ 14 اگست کو مسلسل دوسرے روز بھی اعلان کے مطابق وارڈ نمبر 21 کے تعمیر پسند کارپوریٹر ”الحاج ڈاکٹر خالد پرویز“ نے وارڈ نمبر 21 میں اور وارڈ نمبر 18 میں ”یوتھ آٸیکون عبدالماجد حاجی“ نے گھر گھر پہنچتے ہوٸے مفت قومی پرچم تقسیم کیا ۔ جس کو دیکھتے ہوٸے دونوں وارڈ کی عوام میں ہر گھر ترنگا مہم کو لے کر کافی جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ عوام برملا اس بات کا اظہار کررہی ہے کہ کارپوریٹر ہو تو ان دونوں جیسا ہو ۔ کٸی جگہ لوگ باگ اس بات کا بھی تذکرہ کرتے نظر آٸے کہ کارپوریشن کی میعاد ختم ہونے اور پرشاشک راج نافذ ہونے پر بھی ”مجلس اتحادالمسلمین“ کے کارپوریٹر اپنی عوام کے درمیان ہیں ۔ اور وارڈ کی ضروریات اور عوامی مساٸل کے حل کے لیۓ کوشاں ہیں ۔ جو کہ دیگر پارٹیوں کے کارپوریٹروں کے لیۓ مشعل راہ ہے ۔ اس میں کوٸی شک نہیں کہ اگر شہر کی دیگر پارٹیوں کے کارپوریٹروں نے ”مجلس اتحادالمسلین“ کے کارپوریٹروں کے نقش قدم پر چلتے ہوٸے اپنے اپنے وارڈوں میں عوام کے لیۓ مفت ترنگے کا انتظام کیا ہوتا تو آج بلاشہ پورے ملک میں شہر عزیز مالیگاٶں کا نقشہ ہی کچھ اور ہوتا ۔ اور مالیگاٶں کو بدنام کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ پڑتا ۔
امید ہے کہ شہر عزیز کے سبھی پارٹیوں کے کارپوریٹران اور کارپوریٹر بننے کے خواہشمندان صرف الیکشن جیت جانے اور اقتدار حاصل کرلینے کے مقصد سے اوپر اٹھ کر ”مجلس اتحادالمسلمین کے جیسا عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بناٸیں گے ۔ اور جس دن ایسا ہوگیا تو اسی دن صحیح معنوں میں آزادی اور جمہوریت کا لطف آٸے گا ۔
مجلس مالیگاٶں میڈیا سیل
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں