عدالت میں طلاق کو لے کر جوڑے کا ہوا سمجھوتہ، باہر نکلتے ہی شوہر نے بیوی کا گلا ریت دیا، بچی پر بھی کیا حملہ
کرناٹک کے حاسن ضلع میں ایک انتہائی چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ہفتہ کے روز مقامی عدالت کے احاطے میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کا گلا کاٹ دیا۔ ملزم شوہر نے نہ صرف اپنی بیوی بلکہ بچی کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی لیکن مقامی افراد نے بچی کی جان بچا کر ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
بتادیں کہ میاں بیوی کی طلاق کی سماعت جاری تھی اور عدالت میں کاؤنسلنگ کے بعد دونوں نے ساتھ رہنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ ملزم اپنی بیوی اور بچی کے ساتھ گھر جا رہا تھا جب اس نے یہ واردات انجام دی۔ بتادیں کہ یہ واردات ہولی نرسی پورہ ٹاؤن کورٹ کے احاطے کا ہے، مقتولہ کی شناخت چترا ساکن ٹھٹیکرے گاؤں کے طور پر ہوئی ہے اور خاتون کا ملزم شوہر شیوکمار ہولی نرسی پورہ تعلقہ کا رہنے والا ہے۔ حاسن کی ہول نرسی پورہ عدالت میں شوہر اور بیوی کے درمیان طلاق کا مقدمہ چل رہا تھا۔
دونوں کی سات سال قبل شادی ہوئی تھی اور دونوں کی ایک بچی بھی ہے۔ سماعت کے دوران جج نے جوڑے سے کہا کہ وہ بچے کے مستقبل کے لیے طلاق کی درخواست واپس لیں اور معاملہ خوش اسلوبی سے طے کریں۔ دونوں کی کاؤنسلنگ گھنٹوں تک جاری رہی جس کے بعد دونوں نے طلاق کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کیا اور ساتھ رہنے پر رضامندی ظاہر کی۔
بیوی واش روم جانے لگی تو ملزم شوہر اس کا پیچھا کرنے لگا اور پیچھے سے چاقو سے اس کا گلا کاٹ کر اسے شدید زخمی کر دیا۔ ملزم شوہر نے بعد میں بچی کو بھی مارنے کی کوشش کی لیکن وہاں موجود لوگوں نے لڑکی کی جان بچائی اور ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔ متاثرہ نے حاسن کے ضلع اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ دیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں