انصار روڈ کی تعمیر: دوسرے مرحلے کے کام کا آغاز، مستقیم ڈگنیٹی نے لیا جائزہ
موجودہ وارڈ نمبر 12 محلہ اسلامپورہ کی اہم شاہراہ انصار روڈ کی ازسرنو تعمیر کے لیے جنتادل سیکولر کارپوریٹر محمد مستقیم ڈگنیٹی نے فنڈ مہیا کرایا ہے۔ قدوائی روڈ سے چاندنی چوک کے درمیان پختہ سڑک کی تعمیر ہوچکی ہے۔ محرم کے پیش نظر آگے کا کام روک دیا گیا تھا۔ آج دوسرے مرحلے کا کام کا آغاز ہوا۔ روڈ کی کھدائی کی جارہی ہے اور جلد ہی پختہ و پائیدار سڑک بنائی جائیگی۔
اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی نے بذات خود کام کا جائزہ لیا اور عمدہ کوالیٹی کے مٹیریلس کے زریعے معیاری کام کا تیقن دیا- ماضی میں بھی جنتادل سیکولر کے کارپوریٹر کی کوششوں اور فنڈ سے انصار روڈ کی تعمیر کی گئی تھی جو برسوں قائم رہی۔
جنتادل سیکولر، مالیگاؤں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں