دفتر جمعیت علماء سلیمانی چوک پر پرچم کشائی و یاد محبان وطن پروگرام کا انعقاد
جو قوم بزرگوں کی تاریخ کو بھلادیتی ہے وہ قوم مٹ جاتی ہے آصف شعبان
مالیگاؤں : 15, 1لاگست2022ء، 75 ویں جشن آزادی کے موقع پر دفتر جمعیت علماء مالیگاوں سلیمانی چوک پر صدرجمعیت علماء مولانا آصف شعبان کے ہاتھوں پرچم کشائ صبح 8/35 پر عمل میں آئی ساتھ ہی یاد محبان وطن کے عنوان سے منعقدہ اسی تقریب میں سامعین سے مولانا موصوف نے پرمغز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انگریز اس ملک میں بغرض تجارت داخل ہوا اور اپنے ناپاک ارادوں کے ذریعے اس ملک پر قابض ہوگیا ہمارے اکابرین علمائے کرام نے انگریزوں سے سخت مقابلہ کیا خصوصاً اکابرین دیوبند مسلم مجاہدین اور جمعیت علماء سے وابستہ علماء ربانیین کی خدمات اور ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہے مولانا موصوف نے تفصیل کے ساتھ حضرت شیخ الہند مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی مولانا حسین احمد مدنی و دیگر مجاہدین حریت کی قربانیوں کا تذکرہ کیااور پیغام دیا کہ ہم ان واقعات کا مطالعہ کریں اور آنے والی نسلوں تک اس پیغام کو عام کریں اس لئے کہ جو قوم اپنےبزرگوں اور آباءواجداد کی تاریخ اور قربانیوں لو بھلادیتی ہے وہ قوم مٹادی جاتی ہے
بعدہ حافظ انیس اظہر ملی نے قومی پرچم جوکہ ہندوستان کا ترنگا پرچم کہلاتا ہے اس کے متعلق کہا کہ اس ترنگا پرچم کو بنانےوالی ایک مسلم خاتون ہے اس ترنگا پرچم کی اپنی ایک شناخت ہے جوکہ ہمیشہ سر بلند رہیگا نیز جھنڈے کی اہمیت کو بتاتے ہوئے کہا کہ جھنڈا اپنے ماننے والوں کے اندر حوصلہ وجذبہ پیدا کرتا ہے اخیر میں مولانا جمال ناصر ایوبی نے کہا کہ آج بدقسمتی سے ملک کی آزادی میں دی جانے والی علماء کرام اور مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو فراموش کیا جارہا ہے ایسے موقع پر ضروری ہے کہ مسلم مجاہدین کی قربانیوں کو یاد رکھیں اور آنے والی نسلوں کو بھی بتائیں مولانا جمال ناصر ایوبی نے دعا کی قاری اخلاق احمد جمالی کی نظامت و شکریہ کے ساتھ جھنڈا بندھن و یادمحبان وطن پروگرام اختتام پذیر ہوا
اس موقع پر مولانا آصف شعبان مولانا جمال ناصر ایوبی قاری اخلاق احمد جمالی حافظ انیس اظہر ملی مولانا صغیر شمسی حافظ عبدالعزیز رحمانی مولانا سفیان جمالی مولانا نیاز احمد ملی مولانا ابو اسامہ یوسفی مولانا امتیاز صدیقی مولانا ابو زید مفتی عبداللہ ہلال مولانا نورالعین جمالی حافظ عبدالعلیم اشاعتی مفتی ابوطلحہ رحمانی یسین سیٹھ باگلا حافظ رمضان اشاعتی حافظ حبیب الرحمن اشاعتی مفتی شاکر اشاعتی شاکر شیخ سر حافظ محسن خلیل ایم ایم مدنی ظہیر قیصر صابر شیخ حافظ عمران ملی حافظ کامران اشاعتی حافظ ابو طلحہ اشاعتی کے علاوہ جمعیت علماء کے ارکان عہدیداران و ہمدردان کثیر تعداد میں شریک رہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں