دارالعلوم فیضانِ احمد برائے طلبہ وطالبات چالیس دن مسلسل پنج وقتہ نمازوں کی پابندی کرنے پر گرانقدر انعامات
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
یہ اطلاع دیتے ہوئے بڑی مسرت ہورہی ہے کہ الحمدللہ آپ کے اپنےمحبوب ادارے "دارالعلوم فیضانِ احمد"برائے طلبہ و طالبات و خواتین میں ٢٨ذی قعدہ الحرام کو طلبہ و طالبات کے درمیان پنج وقتہ نمازوں کی ادائیگی کے ذوق و شوق کو بیدار کرنے کی غرض سے ایک حکمت عملی تیار کی گئی تھی کہ جو طلبہ وطالبات چالیس دن مسلسل پنج وقتہ نمازوں کی پابندی کریں گے اور وضو و نماز کے مسائل یاد کرکے سنائیں گے،انکو گرانقدر انعامات سے نوازا جائے گا،ان شاءاللہ-
الحمدللہ طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے اس پر عمل کیا،ان شاء اللہ ١٥/اگست ٢٠٢٢بروز پیر بعد نماز ظہر ٢/بجے تقسیم انعامات کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے،آپ سے گذارش ہے کہ اس میں شریک ہوکرمعلمین و معلمات ،طلبہ وطالبات اور منتظمین کی حوصلہ افزائی فرمائیں-
مہمانان خصوصی:-
حضرت مولانا امین الدین قاسمی صاحب (امام محمدی مسجد)
مولانا عثمان غنی جمالی صاحب (امام نورالہی مسجد)
مولانا جمیل الرحمٰن ملی صاحب (امام مینارہ مسجد)
مولوی شعیب احمدقاسمی صاحب (امام مسجد امین عشرت)
مولوی فیضان نثار احمد صاحب (امام رحمانی مسجد)
مولوی قاری امتیاز احمد صاحب
و
حافظ رفیق احمد عثمانی
(ائمہ کرام سلیمانی مسجد)
نوٹ
طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان ائمہ کرام نے ان کے مطبوعہ فارم پر دستخطیں کیں،اس لیے اس مجلس میں ان کی خدمت میں ھدیہ تشکر بھی پیش کیا جائے گا،ان شاءاللہ-
شرکت کے متمنی
ناظم ادارۂ ھذا، مولانا امتیاز اقبال صاحب -
اساتذہ کرام و اراکین تعلیمی کمیٹی، دارالعلوم فیضانِ احمد ، واقع مسجد احمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم، نیاپورہ، مشاورت چوک،
مالیگاؤں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں