src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> 75 سالہ جشن آزادی: مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں ترنگا ریلی، اشوک استمبھ تک مارچ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 14 اگست، 2022

75 سالہ جشن آزادی: مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں ترنگا ریلی، اشوک استمبھ تک مارچ




75 سالہ جشن آزادی: مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں ترنگا ریلی، اشوک استمبھ تک مارچ


15 اگست کو عوامی پرچم کشائی کی تیاریاں تیز



مالیگاؤں : ہمارا ملک ہندوستان اس سال 15 اگست کو اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کرے گا- اس لحاظ سے اس سال یوم آزادی کا موقع مزید اہمیت کا حامل ہے- ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے فریڈم فائٹر انصاف کمیٹی نے امسال آزادی کا جشن مزید بڑے پیمانے پر منانے کا فیصلہ کیا ہے- اسی سلسلے میں کل فریڈم فائٹر انصاف کمیٹی کے کنوینر محمد مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں ایک ترنگا ریلی نکالی گئی- ریلی کی شروعات صدر جنتادل سیکولر شان ہند نہال احمد کی عوامی رابطہ آفس سے ہوئی- ریلی میں شامل افراد ہاتھوں میں ترنگا لیے ہوئے تھے- اگنی ویر اسکیم کے تحت فوج میں بھرتی کے لیے کوشاں مالیگاؤں شہر کے بہادر نوجوان بھی اس ریلی میں شامل تھے- آگرہ روڈ اور امام احمد رضا روڈ سے گزرتے ہوئے ریلی شہیدوں کی یادگار سے متصل اشوک استمبھ پر اختتام پزیر ہوئی- اشوک استمبھ کے پاس “ہندوستان زندہ باد، سنویدھان زندہ باد” اور “ہر گھر ترنگا، ہر زباں سنویدھان” کے نعرے لگائے گئے-


اس موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منانے کے لیے حکومت “ہر گھر ترنگا” مہم چلا رہی ہے- فریڈم فائٹر انصاف کمیٹی نے اسمیں اضافہ کرتے ہوئے “ہر گھر ترنگا، ہر زباں سنویدھان” کا نعرہ دیا ہے- کیونکہ موجودہ حالات میں ملک کے باشندوں کو دستور ہند کی اہمیت و افادیت سے واقف ہونا بہت ضروری ہے- ملک دستور سے چلتا ہے- صرف ترنگا لگا لینا کافی نہیں ہے- ہمیں دستور کو بھی ساتھ لیکر چلنا ہے کیونکہ دستور ہی ہمارے حقوق کا محافظ ہے-

مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ شہر میں عوامی پرچم کشائی صرف اشوک استمبھ پر ہی ہوتی ہے- ریلی نکالنے کا مقصد آزادی کے امرت مہتسو میں شامل ہونا اور 15 اگست کو ہونے والی عوامی پرچم کشائی کے تعلق سے پرچار کرنا تھا-

ریلی میں مستقیم ڈگنیٹی اور اگنی ویروں کے علاوہ شان ہند، عمر فاروق الخدمت، سہیل عبدالکریم، خورشید کابل، یحیٰی عبدالجبار، معین اختر، عمران عبدالباقی، عارف حسین پاپا، مسیح اللہ بیسٹ، شیخ شاہد بھیکن، عبدالرحمٰن انصاری، سلیم گڑبڑ، ابوشعیب نہالی، توحید انصاری، حنان سرکار، افتخار راشن والا،محمد وائرمین، شفیق وائرمین، شکیل بازیگر، خالد الفرحت، عزیز ریاض، ہارون ماسٹر، امجد پٹھان، تنویر احمد، صدرالدین مقادم، عمران جھوپے وغیرہ شامل تھے-


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages