src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> قـلـعہ تـیـراک گروپ نے پـھـر کـیـا کـارنـامـہ: دابھاڑی روکڑوبا مندر گرنا ندی سے آج پھر نکالی ایک برادران وطن کی نعش - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 4 اگست، 2022

قـلـعہ تـیـراک گروپ نے پـھـر کـیـا کـارنـامـہ: دابھاڑی روکڑوبا مندر گرنا ندی سے آج پھر نکالی ایک برادران وطن کی نعش

 




قـلـعہ تـیـراک گروپ نے پـھـر کـیـا کـارنـامـہ


دابھاڑی روکڑوبا مندر گرنا ندی  سے آج پھر نکالی ایک برادران وطن کی نعش


(پانی کے اصلی ہیروز اوریجنل واٹر ٹائیگرز _ اطہر احمد المعروف تارے - مزّمل حسین _ اشعر انجم _ محمود جونئیر _ شکیل وائرمین _ محمد فٹر _  مقبول انور _عمران شاہد عالیشان نے نکالی 50 فٹ گہرے پانی سے لاش)


از قلم✒ اسامہ انصاری مدینہ آباد

گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ مالیگاؤں

 


آج مورخہ 4 اگست 2022 بروز جمعرات صبح 7 بجے کارپوریٹر و ایڈوکیٹ گریس بورسے صاحب کی ایما پر اور ان کے بڑے تعاون کی بنیاد پر آج صبح 7 بجے کارپوریٹر و ایڈوکیٹ گریس بورسے صاحب نے قلعہ تیراک گروپ کے صدر و اوریجنل واٹر ٹائیگر اطہر احمد المعروف تارے صاحب کو بذریعہ فون یہ اطلاع دی کے دابھاڑی دیہات سے متصل گرنا ندی روکڑوبا مندر کے پاس پانی کے ٹھراو کیلئے جو مِنی ڈیم(جوتا) بنایا گیا ہے وہاں کل رات چینچوڑ نامی دیہات کے رہنے والے 27 سالہ وجے بھیکا بچھاو نے مشکوک حالت میں خودکشی کرلی ہے اس بات کی اطلاع ملتے ہی رات بھر محنت کش مزدوری کرنے والے پاور لوم چلانے والے قلعہ تیراک گروپ کے یہ بہادر و جیالے نوجوان فوراً پانی پر پہنچے۔ نعش کی تلاش کیلئے 50 فٹ ٹھرے ہوئے گہرے خطرے والے پانی میں اتر کر نعش کی تلاش شروع کردی اطراف کے الگ الگ دیہاتوں سے عوام کا جم غفیر  تھا قلعہ تیراک گروپ کے ان بہادر جیالوں نے اپنی بہترین حکمت عملی کے اقدامات پر عمل کرتے۔ ہوئے صرف آدھا گھنٹہ میں اپنی کمال ہوشیاری اور حکمت عملی سے نعش کو پانی سے باہر نکال لیا یہ منظر دیکھتے ہوئے وہاں موجود برادران وطن کی آنکھوں میں قلعہ تیراک گروپ کی عزت و احترام کیلئے تارے جگمگانے لگے وجے بھیکا بچھاو کے گھر والوں کے ساتھ ساتھ  سبھی نے ان لوگوں کا دل سے شکریہ ادا کیا حالانکہ اِس نعش کی تلاش کیلئے رات دیر گئے مچھیرے ادیواسی اور کئی تیراکوں نے بہت کوشش کی نعش کی تلاش کیلئے مگر کامیابی ہاتھ نہ آئی بلا آخر صبح 7 بجے قلعہ تیراک گروپ کی خدمات لی گئی ۔۔۔۔!


اور ایک تلخ حقیقت یہ بھی ہیکہ ہے کہ قلعہ تیراک گُروپ روز اوّل سے بلا معاوضہ بنا مفاد بنا نام نمود اور ناہی جُھوٹی شہرت کیلئے کام کرتا ہے بلکے  اصل حقیقت یہی ہیکہ قلعہ تیراک گُروپ کی یہی مخلصانہ خدمات کیلئے اللہ رب العزت انہیں ہمیشہ عزتوں سے نوازتا ہے اور تیراک گروپ انسانی خدمات کیلئے اور اللہ رب العزت کی رضا مندی کیلئے کام کرتا ہے اور ہمیشہ کام کرتا رہیگا ان شاءاللہ

نوٹ ۔۔۔۔ قلعہ تیراک گروپ کی نیک خدمات حاصل کرنے کیلئے ان نمبروں پر رابطہ کریں

اطہر احمد المعروف تارے
موبائل📱 نمبر  8149495012

مجیب الرحمٰن المعروف مجبہ
موبائل📱 نمبر 9011704176

انصاری ضیاء الرحمٰن مسکان
موبائل📱 نمبر 9270021180 

مقبول انور 

موبائل📱 نمبر 8888616141*


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages