جلگاؤں میں مسجد تعارفی پروگرام کا کامیاب پروگرام
جلگاؤں : جماعت اسلامی ہند جلگاؤں کی جانب سے مسجد نور کاٹیا فائل میں برادران وطن کے لیے’ مسجد پریچے‘ پروگرام کا اہتمام کیا گیا. جس میں مختلف مذاہب کے نمائندے اور ذی اثر شخصیات اور صحافیوں نے شرکت کی. اپنی نوعیت کے بالکل منفرد اس پروگرام کا آغاز مولانا عبدالاحد ملی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا. جس کا مراٹھی زبان میں ترجمہ صدرالدین شیخ نے پیش کیا گیا.کلیدی خطاب میں جماعت اسلامی ہند جلگاؤں کے امیر مقامی سہیل امیر شیخ نے تمام مذاہب کے نمائندوں کا استقبال کیا. اور کہا کہ اس وقت بھارت کی موجودہ صورتحال یہ ہے کہ مختلف مذاہب اور فرقوں کے درمیان دوریاں پیدا کی جا رہی ہے. جس سے ہر خاص و عام متاثر ہو رہا ہے. ان حالات میں جماعت اسلامی ہند چاہتی ہیں کہ ملک افراد میں پیدا ہونے والی دوریوں کو ختم کیا جائے اور مختلف وہ مسائل جو میڈیا میں زیر گفتگو ہیں ان پر سیر حاصل گفتگو ہو. مثلا اذان نماز مسجد تعلیمات اسلامی وغیرہ.کلیدی خطاب کے بعد مسجد کا مکمل تعارف نوشاد عثمان (اورنگ آباد) نے پیش کیا.موصوف نے بہت تفصیل کے ساتھ مسجد اور مسجد سے متعلق تمام تر معلومات کو پیش کرنے کی کوشش کی. جس میں وضو کا طریقہ اور اس کا فلسفہ، طہارت و پاکیزگی کی اہمیت اور اسلام میں اس کا مقام اذان اور اس کا ترجمہ اور اس کیساتھ ساتھ نماز اور نماز میں پائی جانے والی تعلیمات اور اس کے فلسفے کو بیان کیا۔ موصوف کی گفتگو کے بعد شرکاء پروگرام نے مختلف سوالات کے ذریعے سے اپنے ذہنوں میں پیدا ہونے والی الجھنوں کو دور کیا. آخر میں محمد سمیع نے اختتامی کلمات اداکئے. پروگرام کے بعد برادران وطن نے بہت حوصلہ افزاء تاثرات پیش کیے. اور کہا کے ہمیں زندگی کا ایک انوکھا تجربہ مسجد میں داخلے کے بعد حاصل ہوا. انہوں نے مزید کہا کہ ہم بار بار اس طرح کے پروگراموں کا حصہ بننا چاہتے ہیں.
پروگرام کی نظامت رفیق پٹوے سر نے خوبی انجام دیں۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں