دوسرا آل مالیگاؤں انٹر ہائی اسکول کوئز کمپٹیشن کامیابی سے ہمکنار
الحاج آفتاب احمدسر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی یاد میں دوسرا آل مالیگاؤں انٹر ہائی اسکول کوئز کمپٹیشن بتاریخ 7 اگست 2022 بروز اتوارحضرت مولانا مفتی محمد حامد ظفر صاحب ملی (استاد حدیث و فقہ معھد ملت) کی صدارت میں عضباء سوسائٹی رونق آباد و عثمانی برادران کے زیر اہتمام اور مولانا عمران اسجد ندوی صاحب کی زیر نگرانی میں اور امتیاز سر ( نشاط ہائی اسکول ) کی خوبصورت نظامت سے زینی شیخ بشیر ہال، بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول رونق آباد میں منعقد گیا اس کوئز کمپٹیشن میں شہر کی 18 اسکولوں کے 5،5 طلباء وطالبات نے حصہ لیا الحمدللہ بڑے ہی شاندار انداز میں بچوں نے اپنی دینی تعلیمی قابلیت کا مظاہرہ کیا ۔اس پروگرام کا خاص مقصد بچوں کے اندر دینی مسائل و فضائل کی تعلیمات حاصل کرنے کا شوق پیدا کرنا بھی تھا ۔اسی طرح اس پروگرام کے دوران سامعین سے دینی و جنرل نالج کے سوالات کئے گئے جن کے لئے بھی انتظامیہ کی طرف سے انعامات تقسیم کیے گئے اس کمپٹیشن میں اول نمبر مالیگاؤں ہائی اسکول کے طلبہ نے حاصل کیا، دوم نمبر اے ٹے ٹی ہائی اسکول نے حاصل کیا، اور سوم نمبر مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول کے طلبہ نے حاصل کیا اور چہارم نمبر پر سوئس ہائی اسکول کے طلبہ نے حاصل کیا، پانچواں نمبر سر سید ہائی اسکول کے طلباء نے حاصل کیا ساتھ ہی ان پانچوں اسکولوں کے طلباء و طالبات پر محنت کر کے تیار کرنے والے اساتذہ کو بھی انتظامیہ کی طرف سے ٹرافی اور سند سے نوازا گیااس پروگرام کی کامیابی اور خوبصورتی کو دیکھتے ہوئے عضباء سوسائٹی کے سرپرست افروز خان صاحب اور عبداللہ بلڈر صاحب نے پانچوں ٹیموں کو 500 سو روپیہ کے انعام سے نوازا ساتھ ہی بقیہ 13 ٹیموں کو انتظامیہ کی طرف سے انعامات سے نوازا گیا۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر الحاج اسحاق سیٹھ زر والا صاحب،مولانا سراج احمد صاحب شیخ الحدیث بیت العلوم، مالیگاؤں ہائی اسکول کے ھیڈ ماسٹر زاھد حسین سر، نعیم پٹیل صاحب، حاجی عبد الرشید کھجور والا صاحب، ایڈوکیٹ ھدایت اللہ صاحب، ایڈوکیٹ توصیف صاحب، پترکار جمال شیخ صاحب ، ضیاء مسکان صاحب، ریاض میمن صاحب، عارف بلال صاحب، اور دیگر عمائدین شھر اور سرکردہ افراد موجود تھے۔اخیر میں حضرت مفتی حامد ظفر رحمانی صاحب نے خطبہ صدارت میں اس پروگرام کی خاصیت اور اہمیت پر شریعت مطہرہ کی روشنی میں سیر حاصل باتیں سامعین کے گوش گزار کی اور کہا کہ آنے والی نسل کے اندر دین اسلام اور ایمان کی تعلیمات کو باقی رکھنے کیلئے یہ پروگرام ایک سنگ میل ثابت ہو گا اخیر میں حضرت ہی کی دعا پر اس پروگرام کا اختتام ہو*
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں