ساودا کی اینگلو اردو ہائی اسکول میں فرضی ٹیچر بھرتی کیس معاملے میں مزید ۴ ؍ افراد کے نام کا اضافہ
مذکورہ جرم میں ۴ نئے افراد کے نام شامل کیے جانے سے اب ملزمان کی مجموعی تعداد براہ راست ١٥؍ ہو گئی ہے۔
ایک مشتبہ ڈائریکٹر شیخ حنیف شیخ رشید کو چھوڑ کر۔ دیگر مشتبہ ملزمان تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آسکیں۔ ڈائریکٹر شیخ حنیف شیخ رشید منصوری کو گرفتار کرلیا گیا ہےاور وہ اکیلے تقریبا٣؍ ماہ سے عدالتی حراست میں ہیں۔
ساودا (نامہ نگار) جلگاؤں ضلع کے راویر تعلقہ کے ساودا میں واقع اتحاد ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام جاری اینگلو اردو ہائی اسکول میں فرضی اساتذہ کی بھرتی کے سلسلے میں ١١ ؍مئی ۲۰۲۲ کو ساودا پولیس اسٹیشن میں اتحاد ایجوکیشن سوسائٹی کے سابق صدر ہارون شیخ اقبال کی شکایت پر ۱۱؍ افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا ۔پولیس کی جانچ پڑتال کے بعد اس کیس میں مزید چار افراد کے ناموں کا اضافہ ہوا ہیں ،جس سے مقدمہ میں کل مشتبہ ملزمین کی تعداد ١٥ ؍ہوگئی ہیں ۔
اطلاع کے مطابق اس بوگس ٹیچر کی بھرتی کیس کی چارج شیٹ (فرد جرم) راویر کی عدالت میں مورخہ 5؍ اگست ۲۰۲۲ کو داخل کی گئی ہے ۔اطلاع کے مطابق کہ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر دیوانگ (پورا نام معلوم نہیں) کا نام اس کیس سے دفعہ ١٦۹ ؍کے تحت ہدف کر دیا گیا ہے، جن افراد کے ناموں کا اضافہ مقدمہ میں ہوا ہے ان مشتبہ ملزم میں جلگاؤں ضلع پریشد کے عارضی ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر اور چندر پور ضلع پریشد کی موجودہ ایجوکیشن آفیسر کلپنا چوہان، ضلع پریشد جلگاؤں ایجوکیشن محکمہ کے آفیسر کیشور ولاس وانکھیڈے، ضلع پریشد ہائر سیکنڈری ایجوکیشن ڈپاریمنٹ کے کلرک یوگیش اشوک کھوڑپے، اینگلو اردو ہائی اسکول کی اسکول کمیٹی کے چیئرمین اور بھساول ضلع پریشد اردو اسکول کے معلم شیخ اقبال شیخ قادر منیار ہے ۔
موصولہ اطلاع کے مطابق اتحاد ایجوکیشن سوسائٹی ساودا کے سابق صدر شیخ ہارون اقبال (صدارت : سال ۲۰١٣ تا ۲۰۱۹) نے ساودا پولیس اسٹیشن میں درج کروائی شکایت میں کہا ہے کہ اسکول سوسائٹی کے چیئرمن صغیر باغبان اور سیکریٹری شیخ سپڑو نے سازش کے تحت دانش باغبان ،شیخ سلیم اور شیخ جبار ان اساتذہ ۲۰۱۲ سے فرضی تقرری دکھا کر سال ۲۰۱۹ میں ان کی ضلع پریشد سے منظوری کے فرضی پرپوزل تیار کیا جس پر مجھے بطور سوسائٹی صدر دستخط کرنے کو کہا جب میں نے انکار کیا تو انہوں نے سازش کے تحت مجھے اور میرے بھائی اجمل شیخ کو سوسائٹی سے نکال دیا ۔سادوا پولیس اسٹیشن میں کیس رجسٹرڈ نمبر ۷۰؍۲۰۲۲ آئی پی سی ۴۲۰ ،۴۰۶ ،۴۶۵ ،۴۶۶ ،۴۷۱ ،۱۲۰ (بی) ،۲۰۱ کے تحت ضلع پریشد عارضی سیکنڈری ایجوکیشن آفیسر بی جے پاٹل، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر دگمبر دیوانگ ، اسکول کے تعلیمی ادارے اتحاد ایجوکیشن سوسائٹی کے ڈائریکٹر شیخ سپڑو شیخ رشید منصوری، شیخ حنیف شیخ رشید منصوری، صغیر دگڑو باغبان، مختار علی قادر علی (جلگاؤں )، لقمان خان گلشیر خان (پالگھر)، شیخ رفیق شیخ گلاب اور وہ٣؍ اساتذہ جن کی فرضی تقرری کی گئی تھی کے خلاف مقدمہ درج ہیں ۔ تاہم اس کیس میں ڈائریکٹر شیخ حنیف شیخ رشید منصوری کو گرفتار کیا گیا اور وہ اکیلے تقریباً3؍ ماہ سے عدالتی حراست میں ہیں۔ اس ضمن میں مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے ہارون شیخ نے بتایا کہ ڈائریکٹر شیخ حنیف منصوری کو راویر کی مقامی کورٹ اور پھر بھساول سیشن کورٹ نے ضمانت دینے سے انکار کردیا ہے، ضمانت کے متعلق ہائی کورٹ اورنگ آباد برانچ میں مورخہ ۱۲؍ اگست کو سماعت ہونی ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں