جمشید پور میں 15 سالہ بیٹی نے 37 سالہ عاشق کے ساتھ مل کر والدین کا کیا قتل، جانئے ان کا قصور کیا تھا؟
جمشید پور: جھارکھنڈ کے جمشید پور میں ایک نوعمر لڑکی نے اپنے 37 سالہ بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر اپنے والدین کو ہتھوڑے اور پریشر کوکر سے قتل کردیا۔ پولیس نے منگل کو یہ معلومات دی۔ پولیس کے مطابق لڑکی نے اپنے والدین کو اس لیے قتل کیا کیونکہ انہوں نے اسے گھر چھوڑنے اور اس سے شادی کرنے سے روک دیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ یہ جوڑا پیر کو ٹیلکو تھانے کے علاقے کے تحت منیفیت میں اپنے گھر میں خون میں لت پت پڑا پایا گیا اور ان کی 15 سالہ بیٹی لاپتہ تھی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کے وجے شنکر نے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں معاملہ حل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی اور اس کے عاشق کو منگل کی صبح برسان نگر تھانہ علاقہ کے تحت اوم نگر میں کرائے کے مکان سے پکڑ لیا۔
انہوں نے بتایا کہ لڑکی اتوار کی رات شادی کے لیے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ گھر سے بھاگنے والی تھی لیکن اس کے والدین جاگ گئے۔ افسر نے بتایا کہ جب اس کے والد (42) اور والدہ (35) نے انہیں جانے سے روکا تو ملزمین نے انہیں ہتھوڑے اور پریشر کوکر سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔
اس نے بتایا کہ اس کے بعد لڑکی اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ اسکوٹر پر فرار ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ ہتھوڑا، خون آلود پریشر کوکر اور اسکوٹر برآمد کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ اس سلسلے میں تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات بشمول 302 (قتل) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں