src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> رسومات محرم کی ادائیگی کے لیے تعاون کرنے پرسنّی تعزیہ کمیٹی نے کیا مستقیم ڈگنیٹی، پولیس آفیسران کا استقبال و شکریہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 11 اگست، 2022

رسومات محرم کی ادائیگی کے لیے تعاون کرنے پرسنّی تعزیہ کمیٹی نے کیا مستقیم ڈگنیٹی، پولیس آفیسران کا استقبال و شکریہ


رسومات محرم کی ادائیگی کے لیے تعاون کرنے پرسنّی تعزیہ کمیٹی نے کیا مستقیم ڈگنیٹی، پولیس آفیسران کا استقبال و شکریہ




گیارہ محرم الحرام کو تعزیہ کی تدفین کے ساتھ ہی محرم اور  تعزیہ داری کی تمام رسومات کا پُر امن اختتام ہوا۔ دو سال کی کورونا کی پابندی کے بعد یہ پہلا محرم تھا، جو روایتی طور سے منایا جارہا تھاـ- اس لئے سُنّی تعزیہ کمیٹی کے ساتھ پولیس محکمہ اور سرکاری انتظامیہ کے لئے بھی کسی چیلنج سے کم نہیں تھا۔ سُنّی تعزیہ کمیٹی کے ایک اہم ذمہ دار کی غیر موجودگی کے سبب سُنّی تعزیہ کمیٹی کو بھی دشواری آرہی تھی- ایسے وقت میں جنتادل سیکولر کے جنرل سکریٹری محمدمستقیم ڈگنیٹی صاحب نے آگے بڑھ کر سُنّی تعزیہ کمیٹی کے ساتھ شہر کے تمام تعزیہ داروں کی جانب سے بھرپور نمائندگی کی۔ اس کے لئے آج سُنّی تعزیہ کمیٹی کے اراکین نے کل مستقیم ڈگنیٹی کے گھر جا کر اُن کا استقبال کرتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا اور آگے بھی وقت پڑنے پر اُن سے ہر طرح کے تعاون کی اُمّید جتائی۔

اسی طرح پولیس محکمہ کے ایک ایک فرد نے اپنا خود کا کام سمجھ کر دو قدم آگے بڑھ کر تعزیہ داروں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے کوشش کرتے رہے- تعزیہ داروں کی تکلیفوں کو دور کرنے اور امن و امان قائم رکھنے کے لئے سُنّی تعزیہ کمیٹی کے ساتھ تال میل کرتے ہوئے رات دِن کام کرتے رہے، اور گیارہ تاریخ کو بھی تعزیہ لے جانے کے راستے پر مسلسل رابطے میں رہے- اتنا ہی نہیں، ایس پی چندر کانت کھانڈوی صاحب، شہر پی آئی گھوسر صاحب اور دیگر نے سُنّی تعزیہ کمیٹی کے تعزیہ داروں کے تعزیہ کے ساتھ فوٹو کھنچوا کر تعزیہ داروں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ اس لئے آج سٹی پولیس اسٹیشن کے احاطے میں تمام آفیسران کا استقبال کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا گیا- اس وقت کسی ارجنٹ کیس کے سلسلے میں ایس پی صاحب کو باہر جانا پڑا،  اسلیے اُن کا استقبال بعد میں کیا جائیگا۔ شہری اور کیمپ علاقے کے ڈی وائے ایس پی صاحب کے ساتھ سٹی، آزاد نگر، پوار واڑی، عائشہ نگر، رمضان پورہ، قلعہ، اور چھاؤنی پولیس اسٹیشن ان ساتوں پولیس اسٹیشن کے پی آئی صاحبان کا استقبال کرتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا گیا۔ آج رکھشا بندھن تہوار کی چھٹی تھی اس لئے کارپوریشن کمشنر اور دیگر محکموں کے ذمے داران کا استقبال بعد میں کیا جائے گا۔ مستقیم ڈگنیٹی اور پولیس محکمہ کے استقبال کے لئے گئے وفد میں سُنّی تعزیہ کمیٹی کے صدر ریاض احمد قادری عطر والے، سرپرست نورالعین صابری، سیٹھ اکبر اشرفی، محمد رمضان محمد عبّاس، نائب صدر جمال بھیا، خازن عبدالودود سالکی اشرفی، شفیق حسن، عابد اشرفی وائر مین، عمر فاروق بھائی، عثمان غنی، عتیق موٹو، رضوان احمد، خورشید عالم، عبدالرحیم اور دیگر تعزیہ دار حضرات موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages