src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ایڈیشنل ایس پی صاحبان کا استقبال. سنی تعزیہ کمیٹی کے اراکین نے محرم کے ایام میں تعاؤن کرنے پر شکریہ ادا کیا. - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 31 اگست، 2022

ایڈیشنل ایس پی صاحبان کا استقبال. سنی تعزیہ کمیٹی کے اراکین نے محرم کے ایام میں تعاؤن کرنے پر شکریہ ادا کیا.




مالیگاؤں کمشنر ،شہر ایڈیشنل ایس پی صاحبان کا استقبال


سنی تعزیہ کمیٹی کے اراکین نے محرم کے ایام میں تعاؤن کرنے پر شکریہ ادا کیا.



مورخہ 30 اگست 2022 بروز منگل دوپہر3 بجے سنیّ تعزیہ کمیٹی مالیگاؤں کا ایک وفد  جانشینِ صوفئ ملّت صوفی نورالعین صابری ،سیٹھ اکبر اشرفی ،محمد رمضان محمد عباس, کی سرپرستی اور صدر کمیٹی ریاض احمد قادری عطر والا کی قیادت  میں کارپوریشن پہنچا.

جہاں مالیگاؤں شہر کے کمشنر اور پرشاسک عالیجناب بھالچندر گوساوی سے ملاقات کی کمیٹی کے سرپرست سیٹھ اکبر اشرفی نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں سنیّ تعزیہ کمیٹی کی گذارش پر آپ نے جو کام انجام دیا وہ قابل تعریف ہے اور ایک مشال ہے جس پر سنیّ تعزیہ کمیٹی نے پورے شہر کے تعزیہ داراوں کی جانب مالیگاؤں کمشنر شہر پرشاسک عالیجناب بھالچندر گوساوی کا شکریہ ادا کیا گیا اور ان استقبال کیا گیا.
ساتھ ہی ساتھ سنیّ تعزیہ کمیٹی کی آواز پر مخلصانہ خدمت کرنے والے سٹی انجینئر کیلاس بچھاؤ صاحب،کھڑسے صاحب کا بھی استقبال اور شکریہ ادا کیا گیا اور کمیٹی کو آگے تعاؤن کرنے کی گذارش کی گئی.


وہیں سنیّ تعزیہ کمیٹی کے مذکورہ وفد نے شہر ایس پی چندر کانت کھانڈوی صاحب سے بھی ملاقات کی وفد نے عاشورہ محرم پر انتظامیہ کے اٹھائیں گئے اقدامات سراہنا کی اور ان کا شکریہ ادا کیا نیز سنیّ تعزیہ کمیٹی کے  مستقبل میں جو عزائم اور لائہ عمل ہے اس پر گفت و شنید کی جس کے بعد شہر ایس پی نے سنیّ تعزیہ کمیٹی کے  ہر ممکن اقدامات کو انتظامیہ کے تعاون کا یقین دلایا اور سنیّ تعزیہ کمیٹی کے بر وقت انتظامیہ کے مسلسل رابطے میں رہنے پر شکریہ ادا کیا.


یاد رہے گیارہ محرم الحرام کو تعزیہ کی تدفین کے ساتھ ہی محرم اور  تعزیہ داری کی تمام رسومات کا پُر امن اختتام ہوا۔  دو سال کی کورونا کی پابندی کے بعد یہ پہلا محرم تھا، جو روایتی طور سے منایا جارہا تھا، اس لئے سُنّی تعزیہ کمیٹی کے ساتھ پولیس محکمہ اور سرکاری انتظامیہ کے لئے بھی کسی چیلنج سے کم نہیں تھا. لیکن سنیّ تعزیہ کمیٹی کے تمام ہی سرپرست حضرات، ذمہ داران اور شہر کے تمام تعزیہ دار کے ساتھ ساتھ پولیس محکمہ اور سرکاری انتظامیہ کی مشترکہ جدوجہد اور تعاؤن سے محرم الحرام کا تہوار بآسانی گزر گیا.


کمیٹی کے وفد کو حوصلہ بخشا اور تعاؤن کرنے کے لیے سابق اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمین عالیجناب اسلم انصاری صاحب بھی موجود رہے.


اس وفد میں شامل نائب صدر جمال بھیا شفیق حسن سیٹھ محمد امتیازعثمان غنی، حافظ جاوید، محمد سلیم، ظہیر احمد عطر والا، خورشید عالم، عابد اشرفی صاحب شریک رہے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages