آدتیہ ٹھاکرے کے نام سے گمنام کال کرکے 25 ہزار روپے کا مطالبہ! ایک فون کال پولیس کے لیے بن گیا مصیبت۔
مہاراشٹر میں ایک فون کال پر زور و شور سے جاری ہے۔ کیونکہ یہ کال شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے کے نام سے کی گئی تھی اور فون کرنے والے نے 25 ہزار روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ کال یووا سینا کے ایک کارکن کو کی گئی تھی۔ اس معاملے میں شکایت کے بعد پولیس متحرک ہوگئی ہے۔ پولیس نے یووا سینا کارکن کی شکایت پر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
ممبئی میں ایک نامعلوم شخص نے خود کو شیوسینا لیڈر آدتیہ ٹھاکرے بتاتے ہوئے پارٹی کے یوتھ ونگ یووا سینا کے کارکن سے 25 ہزار روپے مانگنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک اہلکار نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ممبئی پولیس اس پورے واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔
اہلکار نے بتایا کہ شکایت کنندہ وسطی ممبئی کے دادر کا رہنے والا ہے اور اسے اس وقت حیرت ہوئی جب اسے ایک وہاٹس ایپ کال موصول ہوئی جس پر تصویر آدتیہ ٹھاکرے کی تھی۔ انہوں نے ایف آئی آر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فون کرنے والے نے شکایت کنندہ سے 25000 روپے کا مطالبہ کیا کیونکہ وہ اپنے دوست کی مدد کرنا چاہتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ فون کرنے والے نے اگلے دن رقم واپس کرنے کی بات بھی کی۔
عہدیدار نے کہا کہ شکایت کنندہ کو فوراً احساس ہوا کہ یہ دھوکہ دہی کی کوشش تھی اور اس نے شیوسینا کے عہدیداروں کو اس کی اطلاع دی۔ عہدیدار نے بتایا کہ ہفتہ کو گمنام شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ جس نمبر سے کال کی گئی تھی وہ اتر پردیش کا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں