src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> 9 اگست کو آدتیہ ٹھاکرے مالیگاؤں میں! شام 5 بجے سمکسیر کی دتہ مندر کے پاس عوامی جلسۂ عام سے خطاب!! - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 7 اگست، 2022

9 اگست کو آدتیہ ٹھاکرے مالیگاؤں میں! شام 5 بجے سمکسیر کی دتہ مندر کے پاس عوامی جلسۂ عام سے خطاب!!

 



9 اگست کو آدتیہ ٹھاکرے مالیگاؤں میں!



شام 5 بجے سمکسیر کی دتہ مندر کے پاس عوامی جلسۂ عام سے خطاب!! 




مالیگاؤں (نامہ نگار) شیوسینا میں بغاوت کے بعد مہا وکاس اگھاڑی حکومت کو اقتدار سے بے دخل ہوئے ایک مہینہ ہوچکا ہے . اس ایک مہینے میں ٹھاکرے پریوار نے باغیوں کے تیور اچھی طرح بھانپ لیے ہیں کیونکہ جس طرح ایکناتھ نے ادھو ٹھاکرے کو دھوکہ دے کر وزیراعلی کی کرسی حاصل کی اور اب پوری کی پوری شیوسینا کو ہائی جیک کرنے  کے چکر میں ہیں. ایک طرف باغی وزیر اعلی  شندے بھی پچھلے ہفتے ناسک اور مالیگاؤں کا دورہ کرچکے ہیں . لہذا آدتیہ ٹھاکرے نے باغیوں کے تیور کو بھانپتے ہوئے اور شیوسینا میں ایک نئی روح پھونکنے کے لئے مالیگاؤں سمیت پورے ناسک ضلع کے دورے کا اعلان  کیا ہے. باغی شیو سینکوں کے الزامات کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آدتیہ ٹھاکرے جلگاؤں , پارولا , دھولیہ سے ہوتے ہوئے 9 اگست کو مالیگاؤں کے سمکسیر میں واقع دتہ مندر کے پاس روڈ شو کی شکل میں  شام 5 بجے ایک جلسۂ عام سے خطاب کریں گے . آدتیہ ٹھاکرے کی مالیگاؤں آمد پر  آج ایک  پر ہجوم میٹنگ گیسٹ ہاؤس میں منعقد کی گئی. اس مشورتی میٹنگ میں شیوسینا کے ذمہ داران نے 9 اگست بروز منگل کو ہونے والے اس عظیم الشان جلسے کے متعلق تبادلۂ خیال کیا نیز اس پروگرام کو تاریخ ساز کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے اپنی زرین آراء پیش کی. اس موقع پر موقع پر سنیل بھاؤ باگل, دتہ نانا گائیکواڑ, جنتا بھاؤ جندے, سداکر بھاؤ بڑگجر, گنیش دھاترے,  الطاف بابا شیخ,نتھو بھاؤ خراب,, پرمود شکلا, راجا رام جادو, حاجی آصف بھائی نیشنل والے, کے علاوہ شیو سینا مہیلا اگھاڑی کی سنگیتا بائی سمیت کثیر تعداد میں مالیگاؤں, منماڈ, ناسک کے عہدے داران اور کارکنان موجود تھے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages