src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ”ساتھی“ اور ”باس“ پہنچے ”رہبر“ کے ”دارالسلام“ . ڈاکٹر خالد پرویز کے یوم پیدائش پر مستقیم ڈگنیٹی صاحب اور اعجاز بیگ صاحب نے دارالسلام پہنچ کر مبارکباد پیش کی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 21 اگست، 2022

”ساتھی“ اور ”باس“ پہنچے ”رہبر“ کے ”دارالسلام“ . ڈاکٹر خالد پرویز کے یوم پیدائش پر مستقیم ڈگنیٹی صاحب اور اعجاز بیگ صاحب نے دارالسلام پہنچ کر مبارکباد پیش کی

 



”ساتھی“ اور ”باس“ پہنچے ”رہبر“ کے ”دارالسلام“

 

ڈاکٹر خالد پرویز کے یوم پیدائش پر مستقیم ڈگنیٹی صاحب اور اعجاز بیگ صاحب نے دارالسلام پہنچ کر مبارکباد پیش کی

 

مالیگاٶں 21 اگست ۔ آج شہر مالیگاٶں پورے جوش و خروش کے ساتھ بے پناہ خوبیوں کے مالک ، خوش گفتار ، سیاسی بصیرت رکھنے والے صدر کل ھند مجلس اتحادالمسلمین شمالی مہاراشٹر رہبر ملت الحاج ڈاکٹر خالد پرویز صاحب کا یوم پیداٸش منا رہا ہے ۔ ڈاکٹر صاحب کے چاہنے ماننے والے ان کے دور قریب کے سیاسی سماجی دوست احباب موصوف کے ساتھ انکی خوشیوں میں شریک ہوکر ان کو مبارکباد پیش کررہے ہیں ۔



اسی تناظر میں شہر عزیز کی دو قدآور سیاسی شخصیات جنتادل سیکولر کے جنرل سکریٹری عالیجناب مستقیم ڈگنیٹی صاحب اور کانگریس پارٹی کے مقامی صدر عالیجناب *اعجاز بیگ صاحب اور شہر عزیز کے جانے مانے زمینکے بیوپاری اسراعیل اسو صاحب نے دارالسلام نئی آفس پہنچ کر ڈاکٹر خالد پرویز کو گلہاٸے محبت و عقیدت پیش کیا اور انہیں یوم پیداٸش کی مبارکباد دی ۔



اس موقع پر اعجاز بیگ صاحب نے ڈاکٹر خالد پرویز کی خوبیوں کا ذکر کرتے ہوٸے کہا کہ ہم دونوں نے پانچ سال ایک ساتھ ہاٶس میں گذارا ہے وہ ایک بہترین سیاستداں اور میرے بہت اچھے دوست ہیں ۔


مستقیم ڈگنیٹی صاحب نے ڈاکٹر خالد پرویز کو پوم پیداٸش کی پرخلوص مبارکباد پیش کرتے ہوٸے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور برملا اس بات کا اعتراف کیا کہ ڈاکٹر خالد پرویز صاحب ایک نٸی سوچ اور نٸی امنگ کے ساتھ شہر میں کام کاج کرنے کے خواہمشمند ہیں ۔ اور انکے اندر خداداد صلاحیتیں موجود ہیں ۔ یہی سبب ہے کہ صرف پانچ کے قلیل عرصے میں انہوں نے مالیگاٶں شہر میں نوجوان قیادت کی ایک مثال قاٸم کی اور اپنی ایک الگ شناخت بنانے میں 
کامیاب رہے ۔


مستقیم ڈگنیٹی ، اعجاز بیگ ، حاجی اسراعیل اسو صاحبان نے ڈاکٹر خالد پرویز صاحب کو مٹھاٸی کھلاکر انکو مبارکباد دیتے ہوٸے انکے سنہرے مستقبل کی دعاٸیں کیں ۔ اور اپنی نیک خواہشات پیش کی ۔ اس موقع پر ابولیث انصاری اور دیگر حضرات بھی موجود رہے ۔  

مجلس مالیگاٶں میڈیا سیل


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages