src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> موجودہ حالات میں علماء کا رول - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 21 اگست، 2022

موجودہ حالات میں علماء کا رول






موجودہ حالات میں علماء کا رول


گذشتہ کل یعنی ٢٠/اگست بروز سنیچر کو شمسی میریج ہال دھنباد میں جماعت اسلامی دھنباد کی جانب سے خصوصی طور پر علماء کرام کے لیے ایک نشست کا انعقاد بعنوان `موجودہ حالات میں علماء کرام کے رول' کیا گیا جس سے جماعت اسلامی ہند کے سیکریٹری ڈاکٹر مولانا رضی الاسلام صاحب ندوی نے خطاب کیا

مولانا موصوف نے اپنے صدارتی خطبہ میں موجودہ حالات میں علماء کرام کے رول پر روشنی ڈالتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ ہمیں اس ملک میں آپ ﷺ کی مکی زندگی کی سیرت کو سامنے رکھتے ہوئے دو کام کرنے ہوں گے ایک مسلمانوں کے ایمان و یقین کی حفاظت کی کوششیں اور یہ کام علماء انفرادی طور پر بھی کر سکتے ہیں اور اجتماعی طور پر بھی اور دوسرا کام یہ ہے کہ ہر ممکن یہ کوشش کی جائے کہ ملک میں منافرانہ ماحول نا پنپ پائے اور کسی بھی صورت ہندو مسلمان کے درمیان ٹکراؤ کی نوبت نا ہو بلکہ آپسی بھائی چارگی امن و سلامتی اور مذہبی رواداری کو برقرار رکھا جائے مولانا نے کہا کہ مکی زندگی کی سیرت سے ہمیں یہ سبق  بھی ملتا ہے کیوں کہ جہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نو مسلموں کے ایمان و یقین کو راسخ کرنے کے لیے ایک طرف دار ارقم کی بنیاد رکھی جو صرف مسلمانوں کے لیے پناہ گاہ ہی کی حیثیت نہیں رکھتا تھا بلکہ  ایمان و عمل صالح سیکھنے کا سب سے اہم مرکز کا بھی رول ادا کر رہا تھا وہیں آپ ﷺ کی برابر یہ کوشش رہی کہ مکہ کا ماحول  پرامن رہے اور کافروں سے ٹکراؤ کی نوبت نا آئے جب کہ کافروں کی طرف سے مکہ میں مسلسل ظلم و ستم جاری تھا اور ایسا بھی نہیں کہ مسلمانوں کی تعداد کم تھی بلکہ دن بدن حلقہ اسلام میں اضافہ ہی ہو رہا تھا اور سید الشہداء حضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ جیسے جری و بہادر اور دبنگ صحابی بھی اسلام قبول کر چکے تھے اس کے باوجود بھی آپ کی طرف سے مکی زندگی میں کبھی بھی مزاحمت کرنے کی کوشش نہیں کی گئی بلکہ صبر و تحمل کے ساتھ مسلمانوں کی تعلیم و تربیت کی کوشش  اور مکہ کی سرزمین کے امن وامان کی حفاظت باقی رکھی گئی 

شاہکار عالم قاسمی
مدنی مسجد شمشیرنگر دھنباد

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages