src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> الحاج ڈاکٹر خالد پرویز کے یوم پیداٸش پر شہر و بیرون شہر سے مبارکباد دینے والوں کا تانتا, مجلس مالیگاٶں میڈیا سیل کے ارکین بھی پہنچے دارالسلام ، سلسلہ دراز رہنے کی امید - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 21 اگست، 2022

الحاج ڈاکٹر خالد پرویز کے یوم پیداٸش پر شہر و بیرون شہر سے مبارکباد دینے والوں کا تانتا, مجلس مالیگاٶں میڈیا سیل کے ارکین بھی پہنچے دارالسلام ، سلسلہ دراز رہنے کی امید

 


الحاج ڈاکٹر خالد پرویز کے یوم پیدائش پر شہر و بیرون شہر سے مبارکباد دینے والوں کا تانتا


مجلس مالیگاٶں میڈیا سیل کے ارکین بھی پہنچے دارالسلام ، سلسلہ دراز رہنے کی امید


 عروج ہو تجھے نصیب ایسا زمانے میں
 کہ آسماں بھی تیری رفعتوں پہ ناز کرے




مالیگاٶں (21 اگست)  آج بروز اتوار شہر عزیز کے ہر دلعزیز لیڈر ، بے باک نڈر و بے خوف رہنما ، عوامی مساٸل کے خلاف ایوان اقتدار سے بلا خوف و خطر عوام کی بات کرنے والے ، شہر مالیگاٶں کی تعمیر و ترقی کی آخری روشن امید ، نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن صدر مجلس اتحادالمسلمین شمالی مہاراشٹر رہبر ملت الحاج ڈاکٹر خالد پرویز صاحب کے یوم پیداٸش کے موقع پر مجلس مالیگاٶں میڈیا سیل کے اراکین نے دیر رات دارالسلام نٸی آفس پہنچ کر ڈاکٹر خالد پرویز صاحب کو مبارکباد پیش کی اور انکی خوشیوں میں شریک ہوتے ہوٸے اللہ رب العزت کی بارگاہ میں انکی درازی عمر ، صحت و تندرستی ، ترقی مناصب کی دعاٸیں کیں ۔

اس فخر و انبساط کے موقع پر مجلس مالیگاٶں میڈیا سیل کے افراد دارالسلام نٸی آفس پر پہنچے ۔ یہاں مبارکباد دینے والوں کا ایک تانتا بندھا ہوا تھا ۔ شہر بھر سے مجلس اتحادالمسلمین سے جڑے افراد و عہدیداران یہاں موجود تھے ۔ حتی کہ دھولیہ، جلگاٶں، نندوربار کے عہدیداران نے بھی اس خصوصی موقع پر آکر ڈاکٹر خالد پرویز کو مبارک باد پیش کی اور موصوف کی درازئ عمر ، صحت و تندرستی اور دشمنوں و حاسدوں سے اللہ کی حفظ و امان کی دعاٸیں کیں ۔ 

موصوف کی صلاحیتوں ، ہر دلعزیزی اور مقبولیت کو دیکھتے ہوئے یہ سمجھا جارہا ہے کہ مبارکباد پیش کرنے کا یہ سلسلہ آنے والے دنوں میں بھی دراز رہے گا ۔

مجلس مالیگاٶں میڈیا سیل کے سبھی ممبران و عہدیداران اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعاگو ہیں کہ رب کاٸنات ڈاکٹر خالد پرویز صاحب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے ۔ انکو زندگی کے ہر محاذ پر کامیابی و کامرانی عطافرماٸے۔ انکی عمر میں، صحت و تندرستی میں، رزق میں، نیک اعمال میں خوب خوب خیر و برکتیں عطا فرمائے ۔ دعا ہے کہ خالق کاٸنات ڈاکٹر صاحب کو دشمنوں کی دشمنی سے، بدخواہوں کی بدخواہی سے، حاسدوں کے حسد سے، شریروں کی شرارت سے، منافقوں کی منافقت سے ، شرانگیزوں کی شرانگیزی سے، مخالفوں کی مخالفت سے اور طوطا چشموں کی طوطا چشمی سے اپنی حفظ و امان میں رکھتے ہوئے انکو مستقبل میں کامیابی و کامرانی کی نئی تاریخ رقم کرنے کی سعادت عطا فرمائے ۔۔۔۔۔ آمین آمین یارب العالمین 

دعاگو جملہ ممبران  
مجلس مالیگاٶں میڈیا سیل

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages