src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مستقیم ڈگنیٹی نے سرکردہ افراد کے ساتھ حنیف ملی نگر (دتّ نگر) اور اطراف کے علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا - مہاراشٹر نامہ

 


Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 8 جولائی، 2022

مستقیم ڈگنیٹی نے سرکردہ افراد کے ساتھ حنیف ملی نگر (دتّ نگر) اور اطراف کے علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا

,


  مستقیم ڈگنیٹی نے سرکردہ افراد کے ساتھ حنیف ملی نگر (دتّ نگر) اور اطراف کے علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا 





  مالیگاؤں : جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں ایک وفد نے کل بروز جمعہ مولانا حنیف ملی نگر (دتّ نگر) اور اطراف کے علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا- جنتادل سیکولر وفد نے علاقے کے سرکردہ افراد سے کیساتھ وہاں کے مسائل پر نہ صرف گفتگو کی بلکہ عملی اقدامات بھی اٹھائے - وفد کے دورہ کے دوران لوگوں نے بتایا کہ شفاء ہاسپٹل کے سامنے گٹر کا سلیب ٹوٹ گیا ہے جسکی وجہ سے وہاں سے آنے جانے والے لوگوں کو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے- اس مسئلے پر مستقیم ڈگنیٹی نے یقین دلایا کہ عیدالاضحی کے فوراً بعد سلیب کی تعمیر کا کام کروایا جائیگا-

بعد ازاں اہلیان رحمٰن پورہ اور زیتون پورہ نے وفد کو بتایا کہ وہاں لگی 200 کے وی کی ڈی پی آج پھر خراب ہوگئی ہے جسکی وجہ سے بجلی سپلائی بند ہے- لوگوں نے شکایت کی کہ گذشتہ کچھ دنوں میں کئی مرتبہ ڈی پی خراب ہوئی ہے جس کی وجہ سے بجلی سپلائی گھنٹوں منقطع رہی- مذکورہ مسئلے کے حل کے لئے مستقیم ڈگنیٹی نے بجلی سپلائی کمپنی کے آفیسران کو فون لگایا اور 200 کے وی کی ڈی پی تبدیل کرکے 250 کے وی کی ڈی پی لگانے پر زور دیا- مستقیم ڈگنیٹی کے مطالبے پر عمل کرتے ہوئے بجلی کمپنی کی جانب سے 250 کے وی کی ڈی پی لگانے کے کام کی شروعات کی جاچکی ہے-

اس دوران وفد میں شامل مسیح اللہ بیسٹ نے عائشہ حکیم چوک اور مالیگاؤں ہائی اسکول کے درمیان اور فتح میدان سے پوار واڑی کے درمیان سڑکوں کے بیچ لگے بجلی کے کھمبوں اور پرانے بجلی کے تاروں کا ذکر کیا- مسیح اللہ بیسٹ بتایا کہ سڑکوں کے بیچ لگے بجلی کے کھمبوں کی وجہ سے ٹریفک جام ہوتا ہے اور حادثہ ہونے کا بھی خطرہ رہتا ہے-  علاوہ ازیں پرانی بجلی کی تاروں کے ٹوٹنے سے بھی جانی نقصان کا خدشہ ہے- ایک روز قبل ہی عزیز کلو اسٹیڈیم کے پاس ایک وائر ٹوٹ کر ایک بچھڑے پر گرا اور کرنٹ لگنے سے اسکی موت ہوگئی- صدر جنتادل سیکولر شان ہند نہال احمد کی جانب سے اس ضمن میں ایک مکتوب بھی دیا جاچکا ہے- چونکہ بجلی کے کھمبوں کی جگہ تبدیل کرنے کا کام کارپوریشن کے ذمہ ہے، مستقیم ڈگنیٹی نے متعلقه آفیسران سے اس مسئلے پر نمائندگی کی اور بجلی کمپنی کے آفیسران سے پرانی بجلی کی تاروں کو تبدیل کر نئے وائر لگانے کی مانگ کی-

کارپوریشن اور بجلی کمپنی کے آفیسران نے پندرہ دنوں کے اندر مذکورہ کاموں کی شروعات کرنے کا تقن دیا ہے- مستقیم ڈگنیٹی نے یہ انتباہ بھی دیا کہ اگر کارپوریشن اور بجلی کمپنی نے کوتاہی اور لاپرواہی برتی تو جنتادل سیکولر کی جانب سے سخت احتجاج کیا جائیگا- وفد میں مستقیم ڈگنیٹی کے علاوہ مسیح اللہ بیسٹ، توحید انصاری، حنان سرکار، اشفاق لال ٹوپی اور دیگر افراد شامل تھے-

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages