دفتر جمیعتہ علماء مدنی روڈ سے گریجویٹ ووٹر لسٹ میں نام بڑھانے کا کام جاری
ناسک ضلع گریجویٹ ایم ایل سی الیکشن فروری 2023 میں ہونے کا امکان ہے جس کے لئے گریجویٹ ووٹر لسٹ کی منصوبہ بندی جاری ہے ۔ صدر جمیعت علماء مدنی روڈ حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی ایماء پر دفتر جمیعتہ علماء مدنی روڈ سے روزانہ رات 8 بجے سے رات 10 بجے تک گریجویٹ ووٹر لسٹ میں ناموں کا اندراج جنگی پیمانے پر جاری ہے ۔ گریجویٹ حضرات کی ووٹر لسٹ کارپوریشن اور اسمبلی الیکشن کی ووٹر لسٹ سے علیحدہ ہوتی ہے اس لئے گریجویٹ حضرات گریجویٹ ووٹر لسٹ میں ضرور بہ ضرور نام شامل کریں ۔ الحمداللہ شہر مالیگاؤں کی بیشتر ابادی تعلیم یافتہ ہے شہریان مالیگاؤں سے التماس ہے کہ بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے اولین وقتوں میں اپنا نام گریجویٹ ووٹر لسٹ میں شامل کریں اس قسم کی گزارش صدر جمیعت علماء مدنی روڈ حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی،الحاج مکی سیٹھ،الحاج عبدالمالک سیٹھ بکرا والا صاحبان نے کی ہے ۔
گریجویٹ ووٹر لسٹ میں ناموں کی شمولیت کے لئے درکار ضروری کاغذات درج ذیل ہیں ۔
(01) آدھار کارڈ کا زیراکس
(02) گریجویشن سرٹیفکیٹ یا مارک شیٹ کا زیراکس
(03) ایک عدد پاسپورٹ سائز فوٹو
(04) شناختی کارڈ کا زیراکس
(05) راشن کارڈ کا زیراکس
(06) موبائل نمبر
مزید معلومات کے لئے سہیل ماسٹر اور عبدالرحمان پیارے سے رابطہ کریں ۔
سہیل ماسٹر 8087783535
عبدالرحمان پیارے 9028283587





کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں