src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> 12 نومبر تشدد معاملے میں سماعت ٹلی. آئندہ سماعت 8 اگست - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 25 جولائی، 2022

12 نومبر تشدد معاملے میں سماعت ٹلی. آئندہ سماعت 8 اگست



12 نومبر تشدد معاملے میں  سماعت ٹلی. 
آئندہ سماعت 8 اگست کو




مالیگاؤں (وفا ناہید)  پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ و علیہ وسلم کی اہانت کی مذمت میں گزشتہ سال ۱۲ نومبر کو مالیگاؤں بند کے دوران ہوئے تشدد کے معاملے میں ضمانت پر رہا افراد کو آج مقامی عدالت میں پیش ہونا تھا- لیکن معزز جج ڈی ڈی کروڈکر کے چھٹی پر ہونے کیوجہ سے آج سماعت نہ ہوسکی- آئندہ سماعت ۸ اگست کو ہوگی- اسطرح کی تفصیل ملزمین کی ضمانت کے لیے مسلسل سرگرم رہنے والے جنتادل سیکولر کے جنرل سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی نے دی- مستقیم ڈگنیٹی نے بتایا کہ ضمانت پر رہا افراد کو وقفے وقفے سے مقامی عدالت میں حاضر رہنا پڑ سکتا ہے- لیکن اہم مسئلہ ایسے بے گناہ افراد کی رہائی کا ہے جو نو ماہ سے قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں-

میڈیا سے مخاطبت کرتے ہوئے مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ۳۰ سے زائد افراد نو مہینوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں- چونکہ ہم بھی اس معاملے میں جیل میں رہ چکے ہیں، ہمیں محروسین کی تکالیف کا بخوبی اندازہ ہے- اسکے علاوہ محروسین کے گھر والوں کی کیا صورتحال ہوگی، اس سے بھی ہم واقف ہیں- یہی وجہ ہیکہ محروسین کی رہائی کے لیے ہم مسلسل جدوجہد کررہے ہیں-

ممبئی ہائی کورٹ میں محروسین کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی ہونے پر مستقیم ڈگنیٹی نے بتایا کہ معزز جج نورالدین جمعدار کا تبادلہ ہونے کیوجہ سے ۲۵ جولائی کو ہونے والی سنوائی ملتوی ہوگئی- یہ بدقسمتی کی بات ہیکہ محروسین کی رہائی کے راستے میں کوئی نہ کوئی مشکل آنے کے باعث انکی رہائی نہیں ہو پارہی- ایسے حالات بھی آرہے ہیں جن میں ہم یا ہائی کورٹ کے سینئر وکلاء بھی کچھ نہیں کرسکتے-

مستقیم ڈگنیٹی نے محروسین کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ انہیں مایوس اور ناامید ہونے کی ضرورت نہیں ہے- موصوف نے کہا کہ ہائی کورٹ میں ضمانت پر سنوائی کی تاریخ کسطرح جلد حاصل کی جائے اور نئے جج کے سامنے کس حکمت عملی کیساتھ دلائل رکھے جائیں، اس ضمن میں سینئر وکلاء سے صلاح و مشورہ کے لیے آنے والے دنوں میں ہم ممبئی روانہ ہونگے- محروسین کی رہائی کے لیے ہماری جدوجہد مسلسل جاری رہیگی- مستقیم ڈگنیٹی نے شہریان سے درخواست کی کہ وہ محروسین کی جلد رہائی کے لیے خصوصی دعا کریں- آج کورٹ میں مستقیم ڈگنیٹی کے علاوہ عبدالرحمٰن شاہ، ضیاء مسکان، عمران بیٹری والا، آفتاب عالم، عبدالرحیم پکارے والا و دیگر ملزمین اور انکے اہل خانہ حاضر تھے-

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages